Maktaba Wahhabi

84 - 512
اسلام سے منور کیا تو وہ ملوک وسلاطین کے مقابلہ میں اٹھ کھڑے ہوئے اور ان کا بطل جلیل اور جنگی قائد مثنیٰ بن حارثہ شیبانی خلافت صدیقی میں فتوحات اسلامی کے عظیم قائدین میں سے ہوا اور ان کی قوم اسلام لانے کے بعد اہل فارس سے جنگ میں سب سے بہادر ثابت ہوئی حالانکہ یہی لوگ دور جاہلیت میں اہل فارس سے ڈرتے تھے، ان سے جنگ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے بلکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کی حقیقت تسلیم کرلینے کے باوجود اہل فارس کے ڈر سے پیچھے ہٹ گئے کہ ان سے جنگ نہ کرنی پڑے، جس کے بارے میں وہ کبھی سوچ نہیں سکتے تھے۔ اس سے اسلام کی عظمت کا پتہ چلتا ہے کہ اس دین کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے کس طرح دنیا میں مسلمانوں کو عظمت عطا فرمائی اور انہیں قیادت وسیادت سے ہمکنار فرمایا اور آخرت میں جنت کی دائمی نعمتیں تو ان کے لیے ہیں ہی۔[1] 
Flag Counter