شرک کی جملہ اشکال وانواع کے خلاف جنگ۔ اور اس غلبہ وتمکین کے لوازم و تقاضے یہ ہیں: اقامت صلوٰۃ۔ زکوٰۃ کی ادائیگی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت۔[1] یہ تمام شروط و لوازم عہد صدیقی اور خلفائے راشدین کے دور میں مکمل موجود تھے۔ اور اللہ کے بعد، امت کو ان شرائط کی تذکیر میں ابوبکر رضی اللہ عنہ کا بڑا ہاتھ رہا ہے۔ اسی لیے منع زکوٰۃ کو قبول نہ کیا، لشکر اسامہ کی تنفیذ پر مصر رہے، مکمل شریعت کا التزام کیا، کسی چھوٹی یا بڑی چیز سے تنازل اختیار نہ کیا چنانچہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ہم ایسے مقام کو پہنچ چکے تھے کہ قریب تھا کہ ہم ہلاک ہو جاتے لیکن اللہ تعالیٰ نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ذریعہ سے ہم پر احسان کیا، ہم تو یہ اتفاق کر چکے تھے کہ ہم بنت مخاض (سال بھر کی اونٹنی) اور بنت لبون (دو سال کی اونٹنی) کے لیے قتال نہ کریں گے، عربی کھانا کھائیں گے اور مرتے دم تک اللہ کی عبادت کریں گے پھر اللہ تعالیٰ نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کے اندر قتال کا عزم پیدا فرمایا تو واللہ وہ ان سے راضی نہ ہوئے، اِلا یہ کہ وہ خطہ مخزیہ (رسوا کن منصوبے) کو قبول کریں یا حرب مُجلیہ (کھلی جنگ) کے لیے تیار ہو جائیں۔[2] غلبہ و تمکین کے اسباب کو اختیار کرنا:… اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: وَأَعِدُّوا لَهُم مَّا اسْتَطَعْتُم مِّن قُوَّةٍ وَمِن رِّبَاطِ الْخَيْلِ تُرْهِبُونَ بِهِ عَدُوَّ اللَّـهِ وَعَدُوَّكُمْ وَآخَرِينَ مِن دُونِهِمْ لَا تَعْلَمُونَهُمُ اللَّـهُ يَعْلَمُهُمْ ۚ وَمَا تُنفِقُوا مِن شَيْءٍ فِي سَبِيلِ اللَّـهِ يُوَفَّ إِلَيْكُمْ وَأَنتُمْ لَا تُظْلَمُونَ (الانفال: ۶۰) ’’تم ان کے مقابلہ کے لیے اپنی طاقت بھر قوت کی تیاری کرو اور گھوڑوں کے تیار رکھنے کی، اس سے تم اللہ کے اور اپنے دشمنوں کو خوفزدہ رکھ سکو گے اور ان کے سوا اوروں کو بھی جنہیں تم نہیں جانتے، اللہ انہیں خوب جان رہا ہے۔ جو کچھ بھی اللہ کی راہ میں صرف کرو گے وہ تمہیں پورا پورا دیا جائے گا اور تمہارا حق نہ مارا جائے گا۔‘‘ آپ نے دیکھا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے معنوی ومادی ہر اعتبار سے مکمل تیاری کی، افواج کو تیار کیا، فوجی دستوں کے پرچم متعین کیے، حروب ارتداد کے قائدین کو متعین کیا اور مرتدین سے خط کتابت کی، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو قتال پر برانگیختہ کیا، اسلحہ، گھوڑے اور اونٹ جمع کیے، غازیوں کو تیار کیا، بدعت، جہالت اور خواہش نفسانی کے خلاف جنگ |
Book Name | سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے |
Writer | ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی |
Publisher | الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ مظفر گڑھ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | شمیم احمد خلییل السلفی |
Volume | |
Number of Pages | 512 |
Introduction |