Maktaba Wahhabi

252 - 247
اس کے قریب نہیں آتا۔ گھر میں پڑھنے سے شیطان اور ہر ضرررساں چیز وہاں سے دور ہو جاتی ہے۔ صبح کے وقت پڑھنے والا شام تک اور شام کو پڑھنے والا صبح تک شیطان کے شرور و فتن سے محفوظ ہو جاتا ہے۔ V : ہر فرض نماز کے بعد اسے پڑھنے والے اور جنت کے درمیان موت کے سوا کوئی چیز نہیں رہتی اور وہ فوت ہوتے ہی جنت میں داخل کیا جائے گا۔ ۲: آیت الکرسی کی تفسیر: اس سلسلے میں پیش کردہ باتوں کا ما حاصل درجِ ذیل دس نکات کے ضمن میں ملاحظہ فرمائیے: i: بے شک اللہ جل جلالہ ہر قسم کی عبادت کے بلاشرکت غیرے تنہا اور یکتا مستحق ہیں۔ ان کے علاوہ کسی بھی شخص یا چیز کی خاطر کسی قسم کی بھی عبادت روا نہیں۔ میرے علم کے مطابق آیت الکرسی کا پہلا جملہ قرآن کریم میں آٹھ مرتبہ، (لَا إِلٰہَ إِلَّا ہُوَ) چھبیس دفعہ اور اس جملے کے معانی پر مشتمل آیات بہت زیادہ مقامات پر ذکر کی گئی ہیں، خود اللہ تعالیٰ نے اپنی توحید کی گواہی دی ہے، یہ ایمان کی بلند ترین شاخ ہے۔ اخلاص سے کہا ہوا کلمۂ توحید عرش تک پہنچتا ہے۔ یہ سب سے زیادہ فضیلت والا ذکر اور دنیوی سیادت و قیادت کا سبب ہے۔ اس کی دعوت میں کوئی لچک نہیں۔ اس کے بغیر اعمال برباد ہو جاتے ہیں۔ بوقتِ موت کہنے سے غم چھٹتے اور رنگ چمکتا ہے۔ جنت میں داخلہ ہو جاتا ہے۔ توحید پر وفات پانے والا جنت میں داخل ہوتا ہے اور دوزخ اس پر حرام ہو جاتا ہے۔ اسے اخلاص سے کہنے والا شفاعتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے سب سے زیادہ
Flag Counter