Maktaba Wahhabi

232 - 512
ہے اور اس پر تم سے عہد وپیمان لے رکھا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قلیل فانی شے (دنیا) کو کثیر باقی رہنے والی شے (آخرت) کے عوض خرید لیا ہے۔ یہ اللہ کی کتاب تمہارے درمیان ہے، اس کے عجائبات ختم ہونے والے نہیں، اس کی روشنی بجھنے والی نہیں۔ لہٰذا اللہ کے فرمان کی تصدیق کرو، اس کی کتاب کی نصیحت قبول کرو، تاریکی کے دن (قیامت) کے لیے اس سے روشنی حاصل کرو، اس نے تم کو عبادت کے لیے پیدا کیا ہے اور کراماً کاتبین کو تمہارے ساتھ لگا دیا ہے، تم جو کچھ کرتے ہو ان کا اس کو علم ہے۔ پھر فرمایا: اللہ کے بندو! یاد رکھو، تم موت کے سایہ میں صبح وشام کرتے ہو، اس کا علم تم سے پوشیدہ رکھا گیا ہے، اگر تم سے یہ ہو سکے کہ جب موت آئے تو تم اللہ کے لیے کام کر رہے ہو تو کرو۔ اور اللہ کی مدد کے بغیر ایسا نہیں کر سکتے۔ لہٰذا فرصت کا جو وقت ملا ہے اس میں آگے بڑھو، قبل ازیں کہ تمہاری زندگی ختم ہو جائے، پھر تم اپنے برے اعمال کی طرف لوٹا دیے جاؤ۔ کچھ لوگوں نے اپنی زندگیاں دوسروں کے لیے وقف کیں اور اپنے آپ کو بھول گئے، میں تمہیں ان کے نقش قدم پر چلنے سے منع کرتا ہوں۔ جلدی کرو جلدی کرو، پھر آگے بڑھو آگے بڑھو۔ تمہارے پیچھے سے بڑی تیزی سے تمہارا تعاقب ہو رہا ہے۔ کہاں گئے بھائی و دوست جنہیں تم پہچانتے ہو؟ وہ اپنے کیے کو پہنچ گئے، انہوں نے ماضی میں جو کچھ کیا اس میں شقاوت و سعادت کے ساتھ داخل ہو گئے۔ وہ جابر و ظالم لوگ کہاں گئے جنہوں نے شہر بسائے، اس کے چہار جانب فصیلیں تعمیر کیں۔ آج وہ خود چٹانوں اور کنوؤں کے نیچے جا چکے۔ حسین چہرے والے، اپنی جوانی پر ریجھنے والے کہاں ہیں؟ ملوک وسلاطین کہاں گئے؟ اور کہاں گئے وہ لوگ جو جنگوں میں غلبہ و قوت حاصل کرتے تھے؟ دنیا نے ان کو ذلیل کر دیا اور وہ قبر کی تاریکیوں میں جا پڑے۔ اس بات میں کوئی خیر نہیں جس سے مقصود اللہ کی رضا نہ ہو، اس مال میں کوئی خیر نہیں جو اللہ کی راہ میں خرچ نہ ہو، اس شخص میں کوئی بھلائی نہیں جس کی جہالت اس کی بردباری پر غالب ہو، اور اس شخص میں بھی کوئی خیر نہیں جو اللہ کے بارے میں ملامت گروں کی ملامت کا خوف کھائے۔ یقین جانو! اللہ اور مخلوق کے درمیان کوئی نسب ورشتہ نہیں جس کی وجہ سے کسی کو خیر عطا کرے اور برائی سے بچائے، اس کا معیار صرف اللہ کی اطاعت اور اس کے حکم کی اتباع ہے۔ وہ خیر خیر نہیں جس کے بعد جہنم ہو اور وہ شر شر نہیں جس کے بعد جنت ہو۔ اور جان لو! جو کچھ تم نے اللہ کے لیے کیا تو تم نے اپنے رب کی اطاعت کی اور اپنے حق کی حفاظت کی۔ میں تم کو وصیت کرتا ہوں کہ ہر حال میں اللہ سے تقویٰ اختیار کرو، اور اللہ کی شایان شان اس کی ثنا بیان کرو، اس سے استغفار کرو، وہ مغفرت فرمانے والا ہے۔ میں اپنی یہ بات کہتا ہوں اور اپنے اور
Flag Counter