بَعْدَ ذَٰلِكَ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ (النور: ۵۵) ’’تم میں سے ان لوگوں سے جو ایمان لائے ہیں اور نیک اعمال کیے ہیں، اللہ تعالیٰ وعدہ فرما چکا ہے کہ انہیں ضرور زمین میں خلیفہ بنائے گا، جیسا کہ ان لوگوں کو خلیفہ بنایا تھا جو ان سے پہلے تھے اور یقینا ان کے لیے ان کے اس دین کو مضبوطی کے ساتھ محکم کر کے جما دے گا، جسے ان کے لیے وہ پسند فرما چکا ہے اور ان کے اس خوف وخطر کو وہ امن و امان سے بدل دے گا، وہ میری عبادت کریں گے، میرے ساتھ کسی کو بھی شریک نہ ٹھہرائیں گے، اس کے بعد بھی جو لوگ ناشکری اور کفر کریں وہ یقینا فاسق ہیں۔‘‘ یہ آیت کریمہ ابوبکر رضی اللہ عنہ کی خلافت اور آپ کے بعد خلفائے ثلاثہ (عمر، عثمان، علی رضی اللہ عنہم ) کی خلافت پر صادق آتی ہے۔ اور جب استخلاف اور تمکین کی یہ صفت ابوبکر و عمر اور عثمان وعلی رضی اللہ عنہم کی خلافت میں پائی گئی تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ان کی خلافت برحق ہے۔[1] حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: بعض سلف نے فرمایا کہ ابوبکر وعمر کی خلافت برحق ہے اور اللہ کی کتاب میں ثابت ہے اور پھر اسی آیت کی تلاوت فرمائی۔[2] اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: قُل لِّلْمُخَلَّفِينَ مِنَ الْأَعْرَابِ سَتُدْعَوْنَ إِلَىٰ قَوْمٍ أُولِي بَأْسٍ شَدِيدٍ تُقَاتِلُونَهُمْ أَوْ يُسْلِمُونَ ۖ فَإِن تُطِيعُوا يُؤْتِكُمُ اللَّـهُ أَجْرًا حَسَنًا ۖوَإِن تَتَوَلَّوْا كَمَا تَوَلَّيْتُم مِّن قَبْلُ يُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا أَلِيمًا (الفتح: ۱۶) ’’آپ پیچھے چھوڑے ہوئے بدویوں سے کہہ دو: عنقریب تم ایک سخت جنگجو قوم کی طرف بلائے جاؤ گے کہ تم ان سے لڑو گے یا وہ مسلمان ہو جائیں گے، پس اگر تم اطاعت کرو گے، تو اللہ تمہیں بہت بہترین بدلہ دے گا اور اگر تم نے منہ پھیر لیا جیسا کہ اس سے پہلے تم منہ پھیر چکے ہو تو وہ تمہیں دردناک عذاب دے گا۔‘‘ امام ابوالحسن الاشعری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سورئہ برائۃ (توبہ) میں ابوبکر رضی اللہ عنہ کی امامت پر دلیل موجود ہے۔ اللہ نے ان لوگوں کے متعلق جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نصرت سے بیٹھ گئے تھے اور آپ کے ساتھ نکلنے سے پیچھے رہ گئے تھے فرمایا: فَإِن رَّجَعَكَ اللَّـهُ إِلَىٰ طَائِفَةٍ مِّنْهُمْ فَاسْتَأْذَنُوكَ لِلْخُرُوجِ فَقُل لَّن تَخْرُجُوا مَعِيَ أَبَدًا وَلَن تُقَاتِلُوا مَعِيَ عَدُوًّا ۖإِنَّكُمْ رَضِيتُم بِالْقُعُودِ أَوَّلَ مَرَّةٍ فَاقْعُدُوا مَعَ الْخَالِفِينَ (التوبۃ: ۸۳) |
Book Name | سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے |
Writer | ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی |
Publisher | الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ مظفر گڑھ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | شمیم احمد خلییل السلفی |
Volume | |
Number of Pages | 512 |
Introduction |