Maktaba Wahhabi

640 - 692
24 12 13 24 13 بیوی 3 3 5 7 ماں 2 2 3 9 پدری بہن 4 4 7 5 پدری بہن 4 4 7 5 . . . 2 . تفصیل: 1:صورت مسئلہ میں تصحیح اور قراریط کے درمیان نسبت تخالف(تباین)ہے کیونکہ تیرہ کا عدد چوبیس کے عدد کے مخالف ہے،یعنی کسی بھی نسبت پر متفق نہیں،اس لیے دونوں عدد کامل طور پر اپنے اپنے مقامات پر درج کیے گئے۔ 2:جامعہ اخیرہ میں درج شدہ کسروں کو جمع کیا تو ان سے صحیح عدد دو ہوا،جسے ہم نے جامعہ قراریط کے نیچے درج کردیا،جب اسے صحیح اعداد کے ساتھ جمع کیا تو چوبیس قراریط مکمل ہوئے،جس سے معلوم ہوا کہ ہمارا عمل درست ہے۔ دوسرا طریق:یہ ہے کہ جب ترکہ نقدی،یعنی درہم و دینار پیسے وغیرہ ہوں تو تب بھی طریقۂ تقسیم پہلے سے زیادہ مختلف نہیں ہو گا مگر یہ کہ آپ نقدی کی کامل مقدار کو اس خانہ میں درج کریں گے جہاں قراریط کا عدد چوبیس لکھا تھا اور باقی عمل حسب سابق ہو گا،مثلاً:ایک عورت خاوند اور بیٹا چھوڑ کر مر گئی،جبکہ اس کا ترکہ چالیس ریال ہے:(ٹیبل:14) 10 4 40 1 خاوند 1 10 . بیٹا 3 30 . وضاحت::صورت مسئلہ میں تصحیح اور ترکہ پر غور کیا تو دیکھا کہ دونوں میں نسبت توافق بالربع ہے تو ہم نے تصحیح کاوفق ایک لے کر جامعہ اخیرہ میں درج کیا اور وفق ترکہ کو لے کر تصحیح(اصل مسئلہ)کے اوپر لکھا،پھر ہم نے خاوند کے حصہ(ایک)کو جو اصل مسئلہ سے ملا تھا،وفق ترکہ دس کے ساتھ ضرب دی تو حاصل دس ہوئے۔پھر اسے جب وفق تصحیح(ایک)پر تقسیم کیا تو وہی دس کا عدد قائم رہا،جسے ہم نے وارث(خاوند)کے سامنے درج کر دیا،اس طرح بیٹے
Flag Counter