Maktaba Wahhabi

54 - 692
﴿لَهُ مُعَقِّبَاتٌ مِّن بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُونَهُ مِنْ أَمْرِ اللّٰهِ﴾’’اس کے آگے اور پیچھے محافظ فرشتے ہیں،جو اللہ کے حکم سے اس کی حفاظت کرتے ہیں۔‘‘[1] 3: کوئی چیز نظر کی کمزوری،یاکسی چیز کو دیکھنے کی پوری استعداد نہ رکھنے کی بنا پر دکھائی نہ دے تو اس سے اس کے وجود کی نفی نہیں ہو جاتی۔دیکھیے عالمِ مشاہدہ میں کتنی اشیاء ایسی ہیں جنھیں دیکھنے سے نگاہ قاصر ہے۔مگر اب ایسے امور بھی مشاہدے میں آگئے ہیں،جنھیں پہلے نگاہ دیکھنے سے قاصر تھی۔مائیکرو سکوپ کے ذریعے سے انھیں اب واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ باب:6 آسمانی کتابوں پر ایمان ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ جملہ کتابوں اور صحیفوں پر ایمان رکھے کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کا کلام ہے جو دین اور شریعت کی حیثیت سے نازل ہوا۔ان میں سب سے بڑی چار کتابیں یہ ہیں: 1 قرآنِ کریم:ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل شدہ عظیم کتاب۔ 2 تورات:جو اللہ کے رسول موسیٰ علیہ السلام پر نازل ہوئی۔ 3 زبور:جو اللہ کے نبی داود علیہ السلام پر نازل ہوئی۔ 4 انجیل:اللہ کے بندے اور رسول عیسیٰ علیہ السلام پر اترنے والی کتاب۔ ان میں قرآنِ پاک سب سے عظیم کتاب ہے اور ان سب آسمانی کتابوں کے مضامین ومعانی کی محافظ ہے،پہلی سب شریعتوں اور احکام کو منسوخ کرنے والی ہے۔اس بات پر نقلی اور عقلی دلائل یہ ہیں: کتاب و سنت سے دلائل: 1: اللہ تعالیٰ نے ان کتابوں پر ایمان لانے کا حکم دیا ہے: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا آمِنُوا بِاللّٰهِ وَرَسُولِهِ وَالْكِتَابِ الَّذِي نَزَّلَ عَلَىٰ رَسُولِهِ وَالْكِتَابِ الَّذِي أَنزَلَ مِن قَبْلُ﴾ ’’اے ایمان والو!اللہ اور اس کے رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)پر اور اس کتاب پر(کماحقہ)ایمان لاؤ جو اس نے اپنے پیغمبر(آخر الزماں)پر نازل کی اور اس کتاب پر بھی ایمان لاؤ جو اس نے پہلے نازل کی۔‘‘[2] 2: اللہ تعالیٰ نے انھی کتابوں کے بارے میں فرمایا:﴿اللّٰهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ﴿٢﴾نَزَّلَ عَلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ وَأَنزَلَ التَّوْرَاةَ وَالْإِنجِيلَ﴿٣﴾مِن قَبْلُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَأَنزَلَ الْفُرْقَانَ﴾
Flag Counter