Maktaba Wahhabi

395 - 692
7 تعزیت کرنا مستحب ہے: اہل میت کے ہاں،خواہ مرد ہوں یا عورتیں،تین دن تک تعزیت کرنا بہتر ہے۔اور تعزیت دفن سے پہلے اور بعد ازاں بھی جائز ہے۔الا یہ کہ کوئی فرد غائب ہو تو تاخیر میں کوئی حرج نہیں ہے،اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((مَا مِنْ مُّؤْمِنٍ یُّعَزِّي أَخَاہُ بِمُصِیبَۃٍ إِلَّا کَسَاہُ اللّٰہُ سُبْحَانَہُ مِنْ حُلَلِ الْکَرَامَۃِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ)) ’’جو مومن مصیبت میں اپنے بھائی کو تسلی دلائے،اللہ عزوجل اسے قیامت کے دن عزت کا لباس پہنائے گا۔‘‘[1] 8 کسی کی وفات پر اس کے عزیزواقارب کو تسلی دینا مستحب ہے: صبر کی تلقین کرنا اور میت کے افراد خانہ کو تسلی دلانا اور ایسی باتیں کہنا جن سے ان کی مصیبت میں کمی کا احساس ہو اور شدت غم میں کمی واقع ہو جائے،شرعاً تعزیت کہلاتا ہے،اس کے لیے کوئی خاص لفظ مقرر نہیں ہے۔آپ کی بیٹی نے آپ کو پیغام بھیجا کہ میرا بیٹا فوت ہونے کے قریب ہے،آپ تشریف لائیں تو آپ نے اسے سلام کے ساتھ یہ پیغام بھجوایا:((إِنَّ لِلّٰہِ مَا أَخَذَ وَلَہُ مَا أَعْطٰی،وَکُلٌّ شَيْئٍ عِنْدَہُ بِأَجَلٍ مُّسَمًّی،فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ)) ’’بے شک اللہ ہی کے لیے ہے جو اس نے لے لیا اور جو اس نے دیا ہے وہ بھی اسی کا ہے اور ہر چیز کے لیےاس کے ہاں وقت مقرر ہے،پس چاہیے کہ وہ صبر کرے اور اجروثواب طلب کرے۔‘‘[2] سلف صالحین رحمۃ اللہ علیہم میں سے ایک نے اپنے ساتھی کو اس کے بیٹے کی تعزیت میں لکھا:’’فلاں سے فلاں کی طرف،السلام علیکم،میں اللہ کی تعریف کرتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔امابعد:اللہ تجھے اجر عظیم عطا کرے اور صبر کی توفیق دے اور ہمیں اور تمھیں شکر ادا کرنے کی ہمت دے،اس لیے کہ ہماری جانیں،ہمارے مال اور ہمارے اہل و عیال سب اللہ کے بابرکت عطیات ہیں اور اسی کی امانتیں ہیں۔اللہ سبحانہ وتعالیٰ تجھے ان کی بابت خوشی اور رشک کا فائدہ دے اور انھیں اجر کبیر کے ساتھ وصول کرے،یعنی نماز،رحمت اور ہدایت کے ساتھ۔اگر تونے ثواب طلب کیا ہے تو صبر کر،کہیں تیری بے صبری تیرے اجر کو ضائع نہ کر دے،پھر تو نادم ہو گا۔یاد رکھ!جزع فزع مرنے والے کو واپس نہیں لاتا اور نہ غم کو دور کرتا ہے،جو مصیبت نازل ہونی ہے،وہ نازل ہو کر ہی رہتی ہے۔والسلام علیکم۔‘‘ اور تعزیت میں اتنا کہہ دینا بھی کافی ہے کہ ’’اللہ تجھے اجر عظیم دے،صبر کی توفیق سے نوازے اور میت کی مغفرت فرمائے۔‘‘ اور جس سے تعزیت کی جارہی ہے،وہ جواب میں کہے:آمین!اللہ آپ کو بدلہ دے اور تجھے کسی ناپسندیدہ
Flag Counter