Maktaba Wahhabi

524 - 692
4: مزارعت(بٹائی پر رقبہ دینا)سے زمین نقد کرایے(اجارے)پر دینا بہتر ہے۔رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’أَمَّا بِالذَّھَبِ وَالْوَرِقِ فَلَا بَأْسَ بِہِ‘’’سونے یا چاندی کے ساتھ کرایے پر دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔‘‘٭ 5: اور اس سے بھی بہتر یہ ہے کہ جس کے پاس اپنی ضرورت سے زیادہ’ ’رقبہ زمین‘‘ہے تو وہ اپنے بھائی مسلمان کو عطیے کے طور پر دے دے،٭تاکہ وہ اس کی آمدنی سے فائدہ اٹھائے،اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:((مَنْ کَانَتْ لَہُ أَرْضٌ فَلْیَزْرَعْھَا أَوْ لِیَمْنَحْھَا أَخَاہُ)) ’’جس کے پاس زمین ہے وہ اسے خود کاشت کرے یا اپنے بھائی کو(خواہ صرف فائدہ حاصل کرنے کے لیے)دے دے۔‘‘[1] اور فرمایا:((أَنْ یَّمْنَحَ أَحَدُکُمْ أَخَاہُ خَیْرٌ لَّہُ مِنْ أَنْ یَّأْخُذَ عَلَیْہِ خَرْجًا مَّعْلُومًا)) ’’اپنے بھائی کو(فائدہ حاصل کرنے کے لیے)دے دے،یہ اس سے بہتر ہے کہ وہ اس پر پیداوار کا متعین حصہ وصول کرے۔‘‘[2] 6: جمہور کے نزدیک غلے کے عوض زمین کرایے پر دینا منع ہے(جیسا کہ تین من گندم فی بیگھہ وغیرہ)اس لیے کہ اس میں غلے کو غلے کے ساتھ ادھار اور کمی و بیشی میں فروخت کرنا لازم آتا ہے،جو کہ ممنوع ہے۔ امام احمد رحمہ اللہ سے اس کا جواز مروی ہے مگر اس سے مراد’ ’مزارعت‘‘ہے،نہ کہ متعین گندم وغیرہ کے بدلے میں زمین اجرت پر دینا۔ اجارہ کا بیان: ٭ اجارہ کی تعریف: معلوم مدت کے لیے کام کرنے اور اس کی نقد رقم کی صورت میں اجرت ادا کرنے کے معاہدے کا نام ’’اجارہ‘‘ہے۔٭ ٭ صحیح مسلم،البیوع،باب کراء الأرض بالذھب والورق،حدیث:1547-115۔حافظ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:ثلث ربع وغیرہ پر مزارعت کرنا اجارے سے زیادہ بہتر ہے کیونکہ یہ صورت ظلم و غرر اور مخاطرے سے خالی ہوتی ہے۔اگر فائدہ ہوتا ہے تو دونوں کو ہوتا ہے۔اور اگر نقصان ہوتا ہے تودونوں کو ہوتا ہے۔جبکہ اجارہ میں ایک جانب،یعنی مالکِ زمین کو لازماً اور ہرصورت میں فائدہ ہوتا ہے۔دیکھیے حاشیہ الروض المربع:287/5(ع،و)٭ اس صورت میں زمین کی ملکیت تبدیل نہیں ہوتی،یعنی زمین مالک ہی کی ہوتی ہے۔(الاثری)اور اگر زمین کی ملکیت ہی اسے ہبہ کر دے تو یہ سب سے بہتر صورت ہے۔(ع،ر)٭ عربی زبان کا لفظ ’’اجارہ‘‘بڑے وسیع معنوں میں استعمال ہوتا ہے،مثلاً:زمین کو ٹھیکے پر دینا بھی اجارہ ہے،کسی چیز کو کرایے پر لینا یا دینا بھی اجارہ ہے ریلوں،بسوں اور ٹرانسپورٹ کا کرایہ دینا بھی اجارہ ہے اور کسی کو ایک معین مدت کے لیے مزدور رکھنا بھی اجارہ ہے۔(عبدالرحمن کیلانی)
Flag Counter