Maktaba Wahhabi

88 - 692
تقدیر کے اثبات میں کتاب و سنت سے دلائل: 1: اللہ رب العزت نے اس کی بابت ہمیں خبر دی ہے۔ارشادِ باری ہے:﴿إِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنَاهُ بِقَدَرٍ﴾’’بے شک ہم نے ہر چیز کو اندازے کے ساتھ پیدا کیا ہے۔‘‘[1] ارشادِ الٰہی ہے:﴿وَإِن مِّن شَيْءٍ إِلَّا عِندَنَا خَزَائِنُهُ وَمَا نُنَزِّلُهُ إِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُومٍ﴾ ’’اور ہمارے پاس ہر چیز کے خزانے ہیں اور ہم انھیں معلوم اندازے کے مطابق ہی اتارتے ہیں۔‘‘[2] ارشادِ عالی ہے:﴿مَا أَصَابَ مِن مُّصِيبَةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي أَنفُسِكُمْ إِلَّا فِي كِتَابٍ مِّن قَبْلِ أَن نَّبْرَأَهَا ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ يَسِيرٌ﴾ ’’زمین پر یا تمھاری جانوں پر جو مصیبت آتی ہے،وہ قبل اس کے کہ ہم اُسے پیدا کریں،کتاب میں(لکھی ہوئی)ہے اور بے شک یہ(بات)اللہ کے لیے آسان ہے۔‘‘[3] ارشادِ ربانی ہے:﴿مَا أَصَابَ مِن مُّصِيبَةٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللّٰهِ﴾’’جو مصیبت بھی آتی ہے،وہ اللہ کے حکم ہی سے آتی ہے۔‘‘[4] ارشادِ گرامی ہے:﴿وَكُلَّ إِنسَانٍ أَلْزَمْنَاهُ طَائِرَهُ فِي عُنُقِهِ﴾ ’’اور ہم نے ہر انسان کے(اچھے برے)اعمال اس کی گردن میں لٹکا دیے ہیں۔‘‘[5] ارشادِ مقدس ہے:﴿قُل لَّن يُصِيبَنَا إِلَّا مَا كَتَبَ اللّٰهُ لَنَا هُوَ مَوْلَانَا ۚ وَعَلَى اللّٰهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ﴾’’کہہ دیجیے کہ ہمیں ہر گز کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی مگر جو اللہ نے ہمارے لیے لکھ رکھی ہے۔وہ ہمارا مالک ہے اور ایمان والوں کا بھروسا اللہ ہی پر ہونا چاہیے۔‘‘ [6] فرمانِ الٰہی ہے:﴿وَعِندَهُ مَفَاتِحُ الْغَيْبِ لَا يَعْلَمُهَا إِلَّا هُوَ ۚ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ ۚ وَمَا تَسْقُطُ مِن وَرَقَةٍ إِلَّا يَعْلَمُهَا وَلَا حَبَّةٍ فِي ظُلُمَاتِ الْأَرْضِ وَلَا رَطْبٍ وَلَا يَابِسٍ إِلَّا فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ﴾ ’’اور اسی کے پاس غیب کی کنجیاں ہیں،انھیں اس کے سوا کوئی نہیں جانتا،وہ خشکی اور سمندر کی ہر چیز کو جانتا ہے،وہ ہر گرنے والے پتے کو بھی جانتا ہے اور زمین کی تاریکیوں میں(کوئی)دانہ اور تازہ و خشک چیز(گرتی)ہے تو وہ بھی ’’کتابِ مبین‘‘ میں(لکھی ہوئی)ہے۔‘‘[7] فرمانِ عالیشان ہے:﴿وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَن يَشَاءَ اللّٰهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ﴾’’اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر وہی جو اللہ رب العالمین چاہے۔‘‘[8] نیز فرمایا:﴿إِنَّ الَّذِينَ سَبَقَتْ لَهُم مِّنَّا الْحُسْنَىٰ أُولَـٰئِكَ عَنْهَا مُبْعَدُونَ﴾’’یقینا جن لوگوں کے لیے ہماری طرف سے پہلے سے اچھائی کا فیصلہ ہوچکا ہے،وہ اس(دوزخ)سے دور
Flag Counter