Maktaba Wahhabi

92 - 441
کرنااللہ تعالیٰ کا تقرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ان معتقدات کی تردید اس طرح سے ہے: (۱) کربلا کا تقدس :… کتاب اللہ، صحیح و ثابت سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، خلفائے راشدین اور خیر القرون کے علمائے امت سے ایسی کوئی نص نہیں ملتی جو کربلا کی قدسیت اور اس کے اور نجف وغیرہ دیگر مقامات کے فضائل پر دلالت کرتی ہو، کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں جن مقامات اور اشیاء کے تقدس اور فضائل کا ذکر ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں : مسجد حرام، اس کے اندر اور باہر مشاعر مقدسہ، مثلاً کعبہ مشرفہ، مقام ابراہیم، بیر زمزم، صفا و مروہ، منیٰ، عرفات، مزدلفہ، مسجد نبوی، اس میں نماز پڑھنے کی فضیلت، بیت رسول اور منبر رسول کی درمیانی جگہ کی فضیلت، مسجد نبوی، مسجد حرام اور مسجد اقصیٰ کی طرف سواریاں دوڑا کر جانے کا جواز، فضائل مدینہ، فضائل مسجد قبا، مدینہ منورہ کی برکت کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دعا فرمانا، اہل مدینہ کے صاع کے لیے برکت کی دعا اور اس کا وجود، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مدینہ منورہ کو حرم قرار دینا، وہاں شکار کرنے اور اس کے درختوں کو کاٹنے کو حرام قرار دینا، وادی عقیق کی فضیلت اور اس کی برکت، مسجد اقصیٰ کے فضائل و برکات، اس میں نماز پڑھنے کی فضیلت، اس کے اردگرد برکت کا وجود، مسجد حرام کے بعد زمین پر بنائی گئی اس کا دوسری مسجد ہونا اور وہاں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کروانا، اسی طرح قرآنی آیات اور احادیث نبویہ میں تمام مساجد اور اللہ کے گھروں کی فضیلت وارد ہوئی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کی وضاحت فرما دی ہے کہ مسجدیں زمین پر اللہ کے گھر ہیں ، اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجدوں کی طرف لپک کر جانے، ان میں جی لگانے اور انہیں تعمیر کرنے کی فضیلت بھی بیان فرمائی ہے۔[1] مگر کربلا کی قدسیت اور اس کے فضائل کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب باتوں میں سے کوئی ایک بات بھی صحیح نہیں ہے۔ اس حکم کا اطلاق ان تمام شہروں ، علاقوں ، قبرستانوں اور قبروں پر ہوتا ہے جن کے تقدس کا دعویٰ شیعہ یا جاہل سنی کرتے ہیں ۔ (۲) زیارت قبور کے لیے اسلام کی رہنمائی:… جس طرح جملہ تعلیماتِ اسلام اعتدال و سماحت پر مبنی ہیں اور ان پر عمل کرنے والا فوز و فلاح اور دنیوی و اخری سعادت سے ہم کنار ہوتا اور ان کی وجہ سے دنیا و آخرت میں ہر طرح کی گمراہی اور بدنصیبی سے محفوظ رہتا ہے، اسی طرح اسلام میں زیارت قبور کی مشروعیت بھی مذکورہ بالا اوصاف کی حامل ہے۔ جب لوگ نئے نئے مسلمان ہوئے اور انہیں ترک شرک و کفر اور غیر اللہ کی عبادت پر ابھی زیادہ عرصہ نہیں گزرا تھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں قبروں کی
Flag Counter