Maktaba Wahhabi

372 - 441
ان کی دلی ہمدردیاں ہمیں دشمنوں کے ساتھ نظر آتی ہیں ۔ حیف صد حیف۔ اس کے بالمقابل آج ہم کئی قوموں کو دیکھ رہے ہیں جو رنگ و نسل، زبان، علاقہ، عقیدہ و مذہب تک میں مختلف ہونے کے باوجود صرف دو نکات پر مل کر اور ایک جتھا بنا کر جی رہے ہیں : (۱) ان کا ہدف اور فکر ایک ہے۔ (۲) دوسرے ان سب کا دشمن ایک ہے۔ امریکی ریاستیں ، ولایاتِ روس، چین اور بیش تر یورپی ممالک اس کی کھلی مثالیں ہیں ۔ سوائے عربوں کے جو آج ایک دوسرے سے روٹھ روٹھ اور پھوٹ پھوٹ کر جی رہے ہیں ۔ ایک امت ہونے کے باوجود ان میں سیاسی، اقتصادی اور معاشرتی افتراق سب پر عیاں ہے۔ اس کی وجہ سوا اس کے اور کیا ہو سکتی ہے کہ ٭ … عقیدہ کی غیرت کی کمزوری ٭ … اعدائے صحابہ کے ڈالے باہمی نزاعات اور جھگڑے ان کا تدارک صحیح عقیدہ کا شعور بیدار کرنے، فکری، سیاسی، سماجی، اقتصادی اور معاشرتی اتحاد پیدا کرنے سیاسی فقاہت اجاگر کرنے، امت کی میراث، کتاب و سنت پر غیرت کھانے اور فکری تحفظ کے ذریعے ہی ہو سکتا ہے کہ یہ سب سے برتر عقیدہ ہے اور یہ کہ ہمارا عقیدہ سب سے برتر اور ہماری تہذیب و ثقافت سب سے پاکیزہ و ارفع ہے جس کی شہادت صدرِ اسلام کے قرونِ ثلاثہ دیتے ہیں ۔ اسی لیے اعدائے صحابہ نے قرونِ ثلاثہ کے اکابر کو ہی اپنا ہدف بنایا اور ان کے کردار کو شکوک و شبہات کی بھٹی میں جھونکنے کی ازحد کوشش کی۔ لہٰذا ضروری ہے کہ ہم اپنے ان دشمنوں کو نام زَد اور بے نقاب کریں ۔ ہم ڈنکے کی چوٹ کہہ سکتے ہیں کہ اسلام کی سیاسی تاریخ امن و سلامتی کا وہ گہوارہ ہے جس پر دنیا کے دوسرے مذاہب و اقالیم (مغرب اور یورپ سمیت) کی تاریخ کو قیاس نہیں کیا جا سکتا۔ یہ یورپ ہی تو ہے جس نے دنیا پر دو عالمی جنگوں کو مسلط کر کے کروڑوں انسانوں کو لقمۂ اجل بنا دیا۔ یہ دونوں عالمی جنگیں بتلاتی ہیں کہ مغرب کا سینہ کس قدر کینہ پرور ہے اور اسے دوسروں کے قدرتی وسائل اور ذرائع حیات چھین لینے کی کس قدر حرص ہے اور یہ ہر ایک کے قدموں تلے سے اس کے وطن کی سرزمین کی چادر کھینچ لینا چاہتے ہیں ۔ غرض اعدائے صحابہ کی داستانِ ظلم و مکر کو کہاں تک بیان کیجیے البتہ دو ٹوک بات یہ ہے کہ جو بھی کتاب و سنت کے ان دشمنوں کے پیچھے چلے گا، ان کی باتوں ، تہمتوں اور الزامات کو سچا جانے گا بے شک وہ پرلے درجے کا غافل ہے اور دراصل وہ ان اعدائے صحابہ کے اباطیل کا مناد اور پرچارک ہے۔ ان میں سرفہرست وہ نام نہاد اصحاب علم و فقہ آتے ہیں جو ان اعدائے صحابہ کے ساتھ دوستی کے مدعی اور داعی ہیں ،
Flag Counter