Maktaba Wahhabi

351 - 441
تو اس نے اس مصیبت میں کفران کیا اور ایک روایت میں ہے کہ اس نے اس مصیبت کے اجر کو برباد کر دیا۔‘‘[1] جعفر بن محمد اپنے دادوں سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حضرت علی رضی اللہ عنہ کو وصیت نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’اے علی! جس نے اپنی بیوی کا کہنا مانا رب تعالیٰ اسے اوندھے منہ جہنم میں ڈال دے گا۔‘‘ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا کہ بیوی کی اطاعت کیا چیز ہے؟ فرمایا: ’’یہ کہ تو اسے حماموں ، عرسوں اور نوحہ کی مجالس میں جانے کی اور باریک کپڑے پہننے کی اجازت دے۔‘‘[2] صدوق وغیرہ نے جعفر بن محمد سے، انہوں نے اپنے آباء سے، انہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے، وہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’چار قسم کے لوگ میری امت میں ہمیشہ رہیں گے: (۱) حسب نسب پر فخر کرنے والے (۲) نسب میں طعن کرنے والے (۳) ستاروں سے بارش مانگنے والے (۴) اور نوحہ کرنے والیاں ۔ نوحہ کرنے والی اگر توبہ کیے بغیر مر جاتی ہے تو وہ قیامت کے دن اس حال میں کھڑی ہو گی کہ اس پر تارکول کا کرتا اور خارش کی اوڑھنی ہو گی۔‘‘[3] ابو جعفر ثانی اپنے دادوں سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد نقل کرتے ہیں کہ ’’جب مجھے آسمانوں کی معراج کرائی گئی تو میں نے ایک عورت کو کتے کی شکل میں دیکھا، آگ اس کے پیچھے سے داخل ہو کر اس کے منہ سے نکلتی تھی جبکہ فرشتے آگ کے ہتھوڑے اس کے سر اور بدن پر مار رہے تھے۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں دریافت کیا تو جبرئیل علیہ السلام نے بتلایا کہ یہ نوحہ کرنے والی حسد خوری لونڈی تھی۔‘‘[4] امام جعفر بن محمد رضی اللہ عنہ نے اپنی وفات کے وقت گھر کی خواتین کو نوحہ کرنے، گریباں چاک کرنے اور چہرہ نوچنے سے منع کیا۔[5] حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں سے اس بات کی بیعت لی کہ وہ نوحہ نہ
Flag Counter