Maktaba Wahhabi

133 - 441
بنی مطلب داخل نہیں اور نہ وہ ان کلمات سے مراد ہیں ، یہاں لفظ آل میں صرف ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہن داخل ہیں کیونکہ ان کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تعلق آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وفات پا جانے کے بعد بھی ختم نہیں ہوا چنانچہ وہ دوسروں پر جس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں حرام تھیں ، اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وفات پا جانے کے بعد بھی حرام تھیں ۔ بے شک یہ عظیم خواتین دنیا و آخرت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج ہیں ۔ ازواجِ مطہرات کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکاح کا تعلق نسبی تعلق کے قائم مقام ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن پر صلوٰۃ پڑھنے کی بابت نص آئی ہے۔‘‘ علامہ ابن قیم فرماتے ہیں : ’’اس سے بڑھ کر حیرت کی بات اور کیا ہو گی کہ جب ازواجِ مطہرات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس دعا: ’’اے اللہ! آل محمد کا رزق ’قوت‘ بنا‘‘ کے مصداق میں داخل ہیں اور قربانیاں کرتے وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا تھا کہ ’’یہ محمد اور آل محمد کی طرف سے ہیں ‘‘ کہ یہاں بھی آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے مراد ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہن ہیں اور سیّدہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی گزشتہ روایت کہ ’’آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی لگاتار تین دن تک گندم کی روٹی پیٹ بھر کر نہیں کھائی‘‘ میں آلِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہن مراد ہیں اور نمازی جب نماز میں یہ دعا پڑھتا ہے: ’’أَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ‘‘ تو یہاں بھی آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے مراد ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن ہیں جن پر صلوٰۃ پڑھنے کی بابت یہ نص آئی ہے کہ جب ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن ان سب روایات میں آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مصداق میں داخل ہیں تو بھلا یہ کیونکر ممکن ہے کہ وہ اس ارشاد نبوی میں آلِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مصداق میں داخل نہ ہوں ، ارشاد نبوی ہے: ’’یہ صدقہ محمد اور آل محمد کے لیے حلال نہیں کیونکہ یہ لوگوں (کے مالوں ) کی میل کچیل ہے۔‘‘[1] بلاشبہ ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہن صدقات سے بچنے اور ان سے دُور رہنے کے زیادہ لائق ہیں ۔‘‘ ابو محمد قحطانی اپنے قصیدۂ نونیہ میں لکھتے ہیں : ’’صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی محبت و قرابت سنت ہے رب تعالیٰ نے یہ محبت و قرابت مجھے پیدا کرتے وقت میری رگ رگ میں پیوست کر دی تھی۔ گویا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آل اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم کی محبت جسموں کے لیے روح کے بمنزلہ ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے
Flag Counter