Maktaba Wahhabi

34 - 247
اس نے کہا: ’’دَعْنِيٓ فَإِنِّيْ مُحْتَاجٌ، وَّعَلَيَّ عِیَالٌ، لَآ أَعُودُ۔‘‘ ’’مجھے چھوڑ دو، یقینا میں محتاج ہوں، بال بچوں کا بوجھ میرے سَر پر ہے، میں دوبارہ نہیں آؤں گا۔‘‘ مجھے اس پر رحم آگیا، اور میں نے اسے چھوڑ دیا۔ دن طلوع ہوا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: ’’یَآ أَبَا ہُرَیْرَۃَ! مَا فَعَلَ أَسِیرُکَ؟‘‘ ’’اے ابوہریرہ! تمہارے قیدی نے کیا کیا؟‘‘ میں نے عرض کیا: ’’یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم شَکَا حَاجَۃً شَدِیدَۃً وَعِیَالًا، فَرَحِمْتُہُ، فَخَلَّیْتُ سَبِیلَہُ۔‘‘ ’’اے اللہ کے رسول۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔! اس نے شدید تنگی اور بال بچوں کا رونا رویا، تو مجھے اس پر ترس آگیا، اور میں نے اسے جانے دیا۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’أَمَآ إِنَّہٗ قَدْ کَذَبَکَ، وَسَیَعُودُ۔‘‘ ’’یقینا اس نے تمہارے ساتھ جھوٹ بولا ہے، اور وہ پھر ضرور آئے گا۔‘‘ میں تیسری مرتبہ اس کی تاک میں بیٹھ گیا۔ وہ آیا، اور اناج میں سے چلّو بھرنے لگا۔ میں نے اسے پکڑلیا، اور کہا: ’’لَأَرْفَعَنَّکَ إِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ۔ وَہَذَآ آخِرُ ثَلَاثِ مَرَّاتٍ، إِنَّکَ تَزْعُمُ لَا تَعُوْدُ۔‘‘ ’’میں تجھے ضرور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور پیش کروں گا۔ تیرا یہ تیسری
Flag Counter