Maktaba Wahhabi

32 - 247
-۳- اسے پڑھنے سے شیطان کا دور ہونا شیطان ہمہ وقت لوگوں کو نقصان پہنچانے کی خاطر جدوجہد میں مصروف رہتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر شفقت فرمانے والے ہیں۔ انہوں نے اپنے بندوں کو شیطان کے مقابلے میں بے یار و مددگار نہیں چھوڑا، بلکہ انہیں متعدد ایسی باتیں عطا فرمائی ہیں، کہ وہ ان کے ساتھ شیطان کے شرور و فتن سے محفوظ ہوجاتے ہیں۔ انہی باتوں میں سے ایک آیت الکرسی کا پڑھنا ہے۔ دلائل: ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے متعدد احادیث شریفہ میں امت کو اس بات سے آگاہ فرمایا ہے، کہ آیت الکرسی پڑھنے سے وہ شیطان کے شر سے محفوظ ہوجاتے ہیں۔ انہی میں سے تین ذیل میں ملاحظہ فرمائیے: ا: امام بخاری نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے زکاۃِ رمضان[1] کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی۔ [رات میں] ایک شخص میرے پاس آیا، اور غلّے میں سے مٹھیاں بھر بھر کر اٹھانے لگا۔ میں نے اسے پکڑلیا، اور کہا: ’’وَاللّٰہِ! لَأَرْفَعَنَّکَ إِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ۔‘‘ ’’اللہ تعالیٰ کی قسم! میں تجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے رُوبرو پیش کروں گا۔‘‘
Flag Counter