Maktaba Wahhabi

299 - 512
نے ان کے یہاں آنے کا مطالبہ کیا پھر وہاں پہنچ بھی گیا، لوگوں نے اس کی پیروی اختیار کر لی کیونکہ انہوں نے برضا ورغبت اسلام قبول نہیں کیا تھا۔ اسی طرح زبید، اَود، مَسلیہ اور حکم بن سعد عشیرۃ کے کچھ لوگ اس کے تابع ہو گئے۔ کچھ دن نجران میں رہا، اس وقت اس کی قوت مضبوط ہو گئی جب عمرو بن معدیکرب الزبیدی اور قیس بن مکشوح المرادی اس کے ساتھ شامل ہو گئے۔ اس نے فروہ بن مسیک رضی اللہ عنہ کو ’’مراد‘‘ سے اور عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ کو ’’نجران‘‘ سے نکال باہر کر دیا پھر اس کو صنعاء پر قبضہ کرنے کی فکر دامن گیر ہوئی اور چھ سو یا سات سو شہسواروں کو لے کر اس کی طرف روانہ ہوا، ان میں سے اکثر بنو حارث اور عنس کے لوگ تھے۔[1] اس وقت صنعاء کے عامل شہر بن باذان الفارسی تھے، جو اپنے والد کے ساتھ صنعاء سے باہر ’’شعوب‘‘ کے علاقہ میں مشرف بہ اسلام ہوئے تھے۔ دونوں کے درمیان سخت لڑائی ہوئی جس کے نتیجہ میں شہر بن باذان الفارسی شہید ہو گئے اور اسود عنسی صنعاء پر غالب آگیا اور اپنے ظہور کے صرف پچّیس دن بعد قصر غمدان میں نزول کیا۔[2] اسلام پر قائم رہنے والوں کو سزا دینے کے سلسلہ میں انتہائی بھیانک مؤقف اختیار کیا، نعمان نامی ایک مسلمان کو پکڑا اور ان کے ایک ایک عضو کو کاٹ ڈالا۔[3] اسی لیے جو مسلمان اس کے مقبوضہ علاقوں میں آباد تھے انہوں نے تقیہ اختیار کیا۔[4] جو مسلمان اس کے مقبوضہ علاقہ سے باہر تھے انہوں نے اپنی جمعیت اکٹھی کرنے اور اپنی صفوں کو نئے سرے سے منظم کرنے کی کوشش کی چنانچہ فروہ بن مُسَیک المرادی ’’احسیہ‘‘[5] مقام پر پناہ گزیں ہوئے اور دیگر مسلمان اس کے ساتھ شامل ہو گئے اور اس نے اسود عنسی کے سلسلہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بذریعہ خط مطلع کیا۔ یہ پہلے شخص تھے جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی اطلاع بھیجی اور ابو موسیٰ اشعری اور معاذ بن جبل رضی اللہ عنہما حضرموت میں سکاسک اور سکون کے پڑوس میں جمع ہو گئے۔[6] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلام پر ثابت قدم رہنے والوں کے نام، اسود کی ارتدادی تحریک کا مقابلہ کرنے کے لیے خطوط ارسال کیے اور انہیں حکم دیا کہ کسی طرح اس کا خاتمہ کریں خواہ قتال کے ذریعہ سے ہو یا دھوکہ سے قتل کریں اور اپنے خطوط اور پیغام بروں کو حمیر وہمدان کے بعض زعماء کی طرف ارسال فرمایا کہ وہ آپس میں متحد ومتفق ہو کر اسود عنسی کے خلاف مجاہدین کا ساتھ دیں۔[7] چنانچہ آپ نے وبربن یخنس رضی اللہ عنہ کو فیروز دیلمی، جُشَیش دیلمی اور داذویہ اصطخری کے پاس بھیجا اور جریر بجلی رضی اللہ عنہ کو ذوالکلاع حمیری اور ذوظلیم حمیری کے پاس روانہ کیا اور اقرع بن عبداللہ حمیری رضی اللہ عنہ کو ذو زود ہمدانی اور ذومران
Flag Counter