Maktaba Wahhabi

192 - 512
’’تو آپ کہہ دیجیے کہ تم میرے ساتھ ہرگز چل نہیں سکتے اور نہ میرے ساتھ تم دشمنوں سے لڑائی کر سکتے ہو۔‘‘ اور سورئہ فتح میں فرمایا: {یُرِیْدُوْنَ اَنْ یُّبَدِّلُوْا کَـلَامَ اللّٰہِ} ’’وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے کلام کو بدل دیں۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے ان کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلنے سے منع فرمایا اور اس کو کلام الٰہی میں تبدیلی قرار دیا لہٰذا اس سے یہ بات لازم آتی ہے کہ ان کو قتال کی طرف دعوت دینے والا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ہوگا۔[1] اور امام مجاہد رحمہ اللہ {اُولِیْ بَاسٍ شَدِیْدٍ} ’’سخت جنگجو قوم‘‘ کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مقصود فارس اور روم ہیں اور یہی بات امام حسن بصری رحمہ اللہ نے فرمائی ہے۔ امام عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس سے مقصود فارس کے لوگ ہیں اور ابن عباس رضی اللہ عنہما کا بھی ایک قول یہی ہے۔ اور ان کی دوسری روایت میں ہے کہ اس سے مقصود بنو حنیفہ ہیں جن سے جنگ یمامہ ہوئی تھی۔ اگر اس سے مقصود اہل یمامہ ہیں تو ابوبکر رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں ان سے جنگ ہوئی اور ابوبکر نے ہی مسیلمہ کذاب اور بنو حنیفہ سے قتال کی دعوت دی تھی، اور اگر اس سے مقصود فارس وروم کے لوگ ہیں[2] تو ان سے ابوبکر رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں جنگ کی گئی۔ پھر آپ کے بعد عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے قتال کیا اور فتح حاصل کر کے فارغ ہوئے۔ اور جب اس سے عمر رضی اللہ عنہ کی امامت لازم آتی ہے تو آپ کی امامت کی طرح ابوبکر رضی اللہ عنہ کی امامت بھی لازم آتی ہے کیونکہ عمر رضی اللہ عنہ کو منصب امامت پر فائز کرنے والے ابوبکر رضی اللہ عنہ ہی تھے۔ اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ابوبکر وعمر رضی اللہ عنہما کی امامت وخلافت پر قرآن کریم دلالت کرتا ہے۔ اور جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ابوبکر رضی اللہ عنہ کی امامت وخلافت لازم آئی تو اس کا لازمی نتیجہ یہ نکلا کہ آپ مسلمانوں میں سب سے افضل ہیں۔ [3] اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: لِلْفُقَرَاءِ الْمُهَاجِرِينَ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِن دِيَارِهِمْ وَأَمْوَالِهِمْ يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللَّـهِ وَرِضْوَانًا وَيَنصُرُونَ اللَّـهَ وَرَسُولَهُ ۚ أُولَـٰئِكَ هُمُ الصَّادِقُونَ (الحشر: ۸) ’’(مال فے) ان مہاجرین مسکینوں کے لیے ہے جو اپنے گھروں سے اور اپنے مالوں سے نکال دیے گئے ہیں وہ اللہ کے فضل اور اس کی رضا مندی کے طلب گار ہیں اور اللہ تعالیٰ کی اور اس کے
Flag Counter