Maktaba Wahhabi

369 - 523
روایات اور اخلاقی قدروں سے دست کش ہوں گے۔ اب ایک اہم سوال یہ ہے کہ بلادِ حرمین (حرسہا اﷲ) پر یہ حملے کرنے والے لوگ کیا چاہتے ہیں؟ ان کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے اور یہ کس کے مفاد کے لیے کام کر رہے ہیں ؟ انھیں کان کھول کر سن لینا چاہیے کہ سمندر جب ٹھاٹھیں مار رہا ہو تو کسی نادان بچے کے اس میں پتھر پھینکنے سے اس کا کچھ بھی نہیں بگڑتا۔ ۴۔ ہمیں اپنے دین کی نسبت اپنی ذمہ داری سنبھالنی چاہیے کہ علم سیکھیں سکھلائیں اور دعوت و اصلاح کا کام کریں، آج دنیا اسلام اور مسلمانوں کی اصل صورت کو دیکھنے اور حقیقی شکل کو سمجھنے کی کتنی ضرورت مند ہے، اور موجودہ دور کے عالمی ذرائع کو چاہیے کہ اس سلسلے میں وہ اپنا بھر پور کردار ادا کرے۔ ۵۔ ہمیں چاہیے کہ ہم سب دشمن کے مقابلے میں ایک صف بن کر رہیں اور اس صحیح منہج کو اپنائیں جو اﷲ کے حکم سے ہماری امت اور معاشرے کی مصلحتوں کی ضمانت دینے اور ہم سے نقصان دہ اشیا کو ہٹانے کا ذمہ دار ہے، اپنے حکام و امرا اور اہلِ رسوخ علما کے شانہ بشانہ فتنوں کے اس طوفان کا مقابلہ کریں اور افواہیں پھیلانے والے چغل خوروں کی باتوں پر کان نہ دھریں۔ اس وقت جبکہ فتنے منہ اٹھائے بے لگام ہو کر بڑھے چلے آ رہے ہیں ایسے میں امت کو ان ماہر کپتانوں اور کشتی بانوں کی اشد ضرورت ہے جو امت کے سفینے اور مسلمانوں کی کشتی کو سلامتی کے کنارے اور ساحلِ نجات پر لے جا سکیں، کیونکہ جب ملاحوں کی کثرت ہو جائے تو کشتی ڈوب جا یا کرتی ہے۔ اﷲ اپنے فضل و کرم سے ہر جگہ کے تمام مسلمانوں کے حالات کی اصلاح فرمائے ۔ آمین!
Flag Counter