Maktaba Wahhabi

184 - 523
جبکہ کچھ لوگ ان تقریبات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ساری رات جاگ کر لہو ولعب اور فضولیات میں گزار دیتے ہیں اور فریضہ نماز ضائع کر دیتے ہیں۔ اور کچھ حیا سے تہی دامن ایسے بھی ہوتے ہیں جوشادی بیاہ کے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ناجائز تعلقات استوار کرلیتے ہیں جبکہ کچھ لوگ اپنی بد حرکتوں کی وجہ سے اپنے ہمسا ئیوں اور مسلمانوں کو ایذا پہنچاتے ہیں۔ ایک گروہ ایسا بھی ہوتا ہے جو ان تقریبات کو موقع غنیمت جانتے ہوئے ناچ گانے اور موسیقی کی محافل سجاتے ہیں جو شہوت کی آگ بھڑکاتی ہیں، اللہ کے ذکر سے دور کرتی ہیں اور معاذ اللہ فساد کاذریعہ بنتی ہیں۔ اسلامی مبارکباد: برادران اسلام! جب تمام رکاوٹیں دور ہو جائیں، اس اہم مسئلے کے متعلق تمام مسائل حل ہوجائیں اور نکاح کے بعد رخصتی ہوجائے تو میاں بیوی کو یہ دعا دینی چاہیے: (( بارک اللّٰه لکما ، وبارک اللّٰه علیکما ، وجمع بینکما في خیر )) [1] ’’اللہ تعالیٰ تم دونوں میں برکت ڈالے، اور تمھیں بھلائی میں اکٹھا رکھے۔‘‘ یہ اسلامی مبارکباد اور دعا کا طریقہ ہے جو زمانہ جاہلیت کی دعا کے بر عکس ہے جس میں ان الفاظ (( بالرفاء والبنین )) [2] (اللہ تم میں الفت ڈالے اور تمھیں بیٹے دے) میں دی جاتی تھی۔ اس کے بعد ان کے کانوں میں یہ سر گوشی کی جائے کہ اس نئی ازدواجی زندگی میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا، تاکہ تم اس کی بنیاد تقوی اور اللہ تعالیٰ کی رضا پر رکھ سکو، اور گناہوں اور نافرمانیوں سے بچ سکو۔ میاں بیوی کے درمیان دخل اندازی نہ دیں: والدین اور دیگر اعزاء و اقارب کو ان کی خاص ازدواجی زندگی میں دخل اندازی کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے، کیونکہ خارجی دخل اندازی کی وجہ سے کتنے ہی گھر برباد ہوچکے اور خاندان اجڑ چکے ہیں۔ دل اس وقت خون کے آنسو روتا ہے جب یہ خبریں اور شکوے سننے کو ملتے ہیں کہ میاں بیوی کے درمیان فساد پیدا کیا جارہا ہے، دو محبت کرنے والوں کے درمیان جدائی کے بیج بوئے جارہے ہیں جن
Flag Counter