Maktaba Wahhabi

447 - 523
دوسرا خطبہ فریضۂ نماز اور ہماری حالت امام و خطیب: فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس حفظہ اللہ خطبۂ مسنونہ اور حمد و ثنا کے بعد: اے مسلمانو! اللہ رب العالمین سے ڈرو، اپنے دین کو مضبوطی سے تھامے رکھو، اس کے ستون پر ہمیشگی کرو، اس میں خشوع و خضوع اختیار کرو، اس طرح تم کامیاب ہونے والوں کی راہ پر گامزن ہو جاؤ گے، اور یہی۔ اﷲ کی قسم۔ عمل کرنے والوں کا منتہائے مقصود ہے۔ اسلامی عبادات قلبی راحت کا سامان: دنیوی زندگی کی مصروفیات کے بحر بے کراں اور اس جدید تہذیب کی پیدا کردہ نفسیاتی پریشانیوں اور اعصابی تناؤ کی کیفیت میں انسان اس بات کی اشد ضرورت محسوس کرتا ہے کہ وہ پریشانی، اضطراب اور ٹینشن کی فضا سے نکل کر اپنے احساسات اور پریشانیوں کو سکون مہیا کرے اور نفسیاتی راحت اور قلبی اطمینان حاصل کرے۔ انسان کو یہ چیز اسلام کے سائے کے علاوہ اور عظیم اسلامی عبادات کے سوا کہیں میسر نہیں آسکتی۔ یہ عبادات ایک ایسا کامیاب روحانی کردار ادا کرتی ہیں کہ مادی ادویہ میں بھی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ نمازِ پنجگانہ: برادران ایمان! امت ایسے حادثات، مصائب، المیوں اور سانحوں سے گزر رہی ہے جنھوں نے اسے اس کے اصلی مسائل اور شرعی اقدار سے غافل کر دیا ہے، اور ایسے مواقع اور موسم بھی آتے ہیں جن کا بہت زیادہ ذکر اور اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہ تمام مواقع انتہائی عظیم اور مسلمانوں کے لیے میٹھے اور عمدہ چشموں کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انھی میں سے ایک موقع ایسا ہے جس کا ایک دن میں پانچ مرتبہ تکرار ہوتا ہے لیکن اکثر لوگ اس کے اثرات سمیٹنے، اس کے مرتبے اور أسرار کو سمجھنے اور اس کی حکمت اور احکام پر توجہ دینے میں غفلت کرتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ’’تمھارا کیا خیال ہے کہ اگر تم میں سے کسی کے دروازے کے پاس سے ایک پانی سے
Flag Counter