Maktaba Wahhabi

557 - 523
اَصْحٰبُ الْجَنَّۃِ ھُمُ الْفَآئِزُوْنَ} [الحشر: ۱۸ تا ۲۰] ’’اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اﷲ تعالی سے ڈرو اور ہر شخص یہ دیکھے کہ اس نے کل کے لیے کیا سامان کیا ہے؟ اﷲ تعالی سے ڈرتے رہو، یقینا اﷲ تمھارے ان اعمال سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو، ان لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ جو اﷲ ( کے احکام ) کو بھول گئے تو اﷲ تعالی نے انھیں خو د اپنا نفس بھلا دیا، یہی لوگ فاسق ہیں، دوزخ میں جانے والے اور جنت میں جانے والے کبھی یکساں نہیں ہو سکتے، جنت میں جانے والے اصل میں کامیاب ہیں۔‘‘ وقت خزانہ یا سیف: اﷲ کے بندو! اﷲ تعالی کا تقوی اختیار کرو۔ شب و روز کا گزرنا اور سالوں کا گزر جانا تمھارے لیے عبرت کا ایک بہترین ذریعہ ہونا چاہیے، وہاں ہر وہ چیز سنبھال کر رکھنا چاہیے کہ جس کے بغیر اس دن کو ئی چارہ ہی نہیں ہو گا جس دن کہ آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی، وہ دن کہ جس دن تمام لوگ اپنے رب کے سامنے جواب دہی کے لیے کھڑے ہوں گے۔
Flag Counter