Maktaba Wahhabi

119 - 523
اﷲ جل شانہ فرماتے ہیں: { قُلْ اِنَّ رَبِّیْ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآئُ مِنْ عِبَادِہٖ وَ یَقْدِرُلَہٗ وَ مَآ اَنْفَقْتُمْ مِّنْ شَیْئٍ فَھُوَ یُخْلِفُہٗ وَ ھُوَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ} [السبا: ۳۹] ’’کہہ دے بے شک میرا رب رزق فراخ کرتا ہے، اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہتا ہے اور اس کے لیے تنگ کر دیتا ہے اور تم جو بھی چیز خرچ کرتے ہو تو وہ اس کی جگہ اور دیتا ہے اور وہ سب رزق دینے والوں سے بہتر ہے۔‘‘ اﷲ کی راہ میں خرچ کرنے کے دنیاوی اور اخروی فوائد: یعنی اﷲ تعالیٰ نے جو تمھارے لیے حلال کیا ہے تم اس میں سے اس کا حکم بجا لاتے ہوئے جتنا بھی خرچ کرو گے وہ دنیا میں تمھیں اس کا بدل دے گا اور آخرت میں اس کی جزا اور ثواب عطا کرے گا۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اﷲ عزوجل فرماتے ہیں: ’’اے ابن آدم! خرچ کر، میں تجھ پر خرچ کروں گا۔‘‘[1] صحیحین میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( ما من یوم یصبح فیہ إلا و ملکان ینزلان )) کوئی دن بھی ایسا نہیں گزرتا کہ جس کی صبح جب لوگ بیدار ہوں تو دو فرشتے نہ اتریں۔ ایک کہتا ہے: (( اللھم أعط منفقا خلفا )) اے اﷲ خرچ کرنے والے کو اس کا نعم البدل عطا فرما۔‘‘ اور دوسرا کہتا ہے: (( اللھم أعط ممسکا تلفا )) [2] ’’اے اﷲ! نہ خرچ کرنے والے کا سرمایہ تلف کر دے۔‘‘ یاد رہے، یہاں خرچ کرنے والے کے حق میں فرشتے کی یہ دعا کہ ’’اﷲ اسے نعم البدل عطا فرمائے۔‘‘ دنیا اور آخرت دونوں کو شامل ہے، دنیا میں اﷲ تعالیٰ اس کے مال میں برکت ڈالتے اور اس
Flag Counter