Maktaba Wahhabi

122 - 523
اﷲ کے متعلق اچھا گمان رکھیں: حضرات! خرچ کرنے والے کا اپنے رب کے متعلق حسن ظن رکھنا اس بات کی واضح ترین دلیل ہے کہ اس آدمی کا نفسیاتی وجود تندرست اور سلامت ہے، اس کا اپنے رب پر مکمل توکل ہے، اسے اس وعدے کی سچائی کا یقین ہے جو اﷲ تعالیٰ نے اپنے خرچ کرنے والے بندوں سے کیا ہے، وہ سچا وعدہ جو پورا ہونے والا ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوسکتی۔ لہٰذا اہل اسلام! اپنے رب کے متعلق اچھا گمان رکھیں، جو اﷲ تعالیٰ نے اپنے فضل سے تمھیں مال دیا ہے، اسے خوش دلی سے خرچ کریں، تم اس وعدے کے مستحق ہوجاؤ گے کہ دنیا میں تمھیں اس کا نعم البدل ملے گا اور آخرت میں اجر عظیم اور حسن ثواب تمھارا مقدر ٹھہرے گا۔
Flag Counter