Maktaba Wahhabi

97 - 523
دوسرا خطبه جادو اور شعبدہ بازی کے خطرات امام و خطیب: فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس حفظہ اللہ خطبۂ مسنونہ اور حمد و ثنا کے بعد: اﷲ کے بندو! اللہ تعا لیٰ سے ڈرو کیونکہ تقویٰ آگ سے بچا نے والا اور جنت میں، جو گوشۂ سکون ہے، داخل ہو نے کا سبب ہے۔ لہٰذا نیکوں اور پرہیز گاروں کا راستہ اپناؤ، اور نافرمانوں اور بدکرداروں کی راہ سے الگ ہو جاؤ۔ توہّم پر ستی عقل کی دشمن ہے: برادرانِ اسلام! انسانی تا ریخ وثقافت پر غور وفکر کرنے اور اس کا بھر پور جائزہ لینے سے ایک انتہا ئی تکلیف دہ اور کڑوی حقیقت آشکا را ہو تی ہے کہ انسا نی عقل اس طویل تاریخی دورانیے میں بہت سی تباہ کن اور ہلا کت خیز کارروائیوں کا شکا ر رہی ہے جس کے لیے خرافات اور توہّمات کا اسلحہ استعما ل ہو تا رہا ہے اور فریب دہی اور شعبدہ با زی کی با رودی سرنگیں بچھائی جاتی رہی ہیں۔ یہ انسا ن کے عقلی، فکر ی اور باطنی پہلو پر کیا جا نے والا شدید ترین اور مہلک وار ہے۔ خرا فا ت، توہمات، فریب دہی اور شعبدہ با زی کی زنجیروں اور جکڑ بندیوں سے حقیقی آزادی ہی انسان کی عقل وفکر کو پریشا ن خیا لا ت اور خرا فات سے محفوظ رکھ کر اس کے اہم ترین انسانی حق کی حفاظت کے لیے ایک مضبوط فصیل اور محفوظ قلعہ مہیا کرتی ہے۔ لہٰذا انسانی عقل کو ہرا س چیز سے آزاد کرا نے کے لیے کوشش کرنا جو اس کی فطرت کے ساتھ متصادم اس کی سو چ سلب کرنے والی اور اس کی اقدار ومبا دیا ت کو قتل کرنے والی ہو، عقیدے کی ایک مقدس جنگ ہے۔ ان کم عقل شعبدہ با زوں کے وجود سے زندگی آباد ہو تی ہے نہ تہذیبیں پروا ن چڑھتی ہیں کیونکہ ان کے ہا ں نہ انسا ن کی کو ئی عزت ہے اور نہ عقل کی کو ئی اہمیت! عقیدہ توحید ۔۔۔خرافات کا علاج : ہم عقیدہ بھا ئیو! اللہ تعا لیٰ نے اپنے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو ہدا یت اور دین حق دے کر مبعوث کیا، ان کے ذریعے جا ہلیت کے تما م راستے مسدود کردیے، شرک اور صنم پرستی کے تمام
Flag Counter