Maktaba Wahhabi

96 - 523
ہوش کے ناخن لیں: اس لیے اے مسلمان! اس بات سے بچ کہ تو اس وحشت ناک جال میں پھنس جائے، یا تو کوئی ایسی برائی کرے جس کا اثر صرف تم تک محدود نہ رہے بلکہ دوسرے مسلمانوں تک بھی پہنچ جائے۔ امام شاطبی نے کتنی اچھی بات کی ہے کہ ’’ اس کے لیے خوشخبری ہے جس کی موت کے ساتھ اس کے گناہ بھی مرگئے، اور اس کے لیے طویل ہلاکت ہے جو خود تو مر جائے لیکن اس کے گناہ اس کے بعد سو سال تک یا دو سو سال تک رہیں اور اس کو قبر میں عذاب ہوتا رہے، اور اس سے اس وقت تک اس کے بارے میں سوال ہوتا رہے جب تک وہ مٹ نہ جائیں‘‘! اے اللہ! ہمیں اپنی پناہ میں رکھنا۔
Flag Counter