Maktaba Wahhabi

379 - 523
شب وروز بڑھتا پھیلتادین: اسلام کی ایک ذاتی قوت ہے، وہ دین حق ہے۔ انسان معرفتِ حق اور اس کی تمیز و پہچان کی فطرت پر پیدا ہوتا ہے اور اسے اپنانا اور دوسروں سے افضل و اعلی سمجھنا بھی اس کی فطرت میں شامل ہے۔ اس بات سے انکار نا ممکن ہے کہ آج اﷲ تعالی کے فضل سے اسلام وہ دین ہے جو سب سے زیادہ پھیل رہا ہے، اور یہ عمل پوری دنیا میں جاری ہے، اس سے وہ ملک بھی نہیں بچ پائے جنھیں بڑا ترقی یافتہ مہذب اور متمدن ہونے کے دعوے ہیں۔ ان کے پاس مادی کشش و چمک بھی ہے، جبکہ ان کے بر عکس مسلمانوں کے حالات کمزور، وسائل کی کمی اور کئی دیگر رکاوٹیں بھی ہیں، مگر اسلام روز بروز بڑھتا اور پھلتا پھولتا جا رہا ہے۔ سعودی عرب ایک اسلامی قوت اور مینارہ دین کی علامت بن کر ابھری ہے، اس کی قوت کی بنیاد اس کا تشخص ہے، اور وہ تشخص اسلام ہے، اسی کی طرف اس کی نسبت ہے، اور اسی سے اس کی دوستی اور محبت ہے۔ اسلام اس حکومت کا محض فرض نہیں بلکہ اسلام اس کی روح، اس کی زندگی اور اس کی غرض و غایت ہے۔ مغربی ذرائع ا بلاغ کا اسلام، اہل اسلام اور اسلامی ممالک پر یلغار کا اصل سبب یہی راسخ و جامد تشخص اور صاف ستھرا طرز زندگی ہے۔ انسانی خون کے یہ سوداگر ا ن بحرانوں سے انتہائی عیارانہ رنگ میں فائد ہ اٹھانے سے سرمو نہیں چوکتے، اس کے لیے انھیں گمراہ کن مشورہ دیتے، جھوٹی خبر پھیلاتے، جعلی اور خود ساختہ معلومات مہیا کرتے اور انحراف بردوش تبصرے کرتے ذرا شرم نہیں آتی، جبکہ اہل رائے اور اصحاب حکمت و دانش جانتے ہیں کہ منہج عقل اور اسلوبِ حکمت کو چرب لسانی کی نہیں بلکہ صحیح مشورہ کی ضرورت ہوتی ہے، اور اسے اس عالمی اجماعی ادارے کی تشکیل کی ضرورت ہوتی ہے جس کی بنیاد تواضع پر ہو، تعلی و تکبر پر نہ ہو ، مشورے پر ہو، جبرو استبداد پر نہ ہو، عدل و انصاف پر ہو، عنصریت و تعصب پر نہ ہو، دنیا کی تمام حکومتوں اور ان کے عوام کی ذمہ داری کے احساس پر ہو، لاپرواہی پر نہ ہو۔ بحرانوں کے دور میں ہر آدمی کی اپنی تمنائیں، رنجشیں، اعمال اور اہداف ہوتے ہیں لیکن اہل حزم و
Flag Counter