Maktaba Wahhabi

476 - 523
تیر چلا کر اس کے مقام و مرتبے کو گرانا مقصود ہو۔ اﷲ پر حسنِ اعتماد رکھیں: اے اﷲ کے بندو! اﷲ تعالیٰ سے ڈرو، اﷲ تعالی پر حسن اعتماد رکھو اور یاد رکھو کہ رزق اور عمر اﷲ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور کوئی جان اس وقت تک موت سے آشنا نہیں ہوگی جب تک وہ رزق اور عمر مکمل نہ کرے۔ نفع اور نقصان صرف اﷲ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، اﷲ تعالیٰ ہی اپنے بندوں کو کافی ہے، لہٰذا اس کے ہوتے ہوئے انھیں کسی دوسرے کی کفایت اور کفالت کی ضرورت نہیں۔ قرآن مجید میں ہے: { اَلَیْسَ اللّٰہُ بِکَافٍ عَبْدَہُ وَیُخَوِّفُوْنَکَ بِالَّذِیْنَ مِنْ دُوْنِہٖ وَمَنْ یُّضْلِلِ اللّٰہُ فَمَا لَہٗ مِنْ ھَادٍ} [الزمر: ۳۶] ’’کیا اﷲ اپنے بندے کے لیے کافی نہیں ہے اور وہ تجھے ان سے ڈراتے ہیں جو اس کے سوا ہیں اور جسے اﷲ گمراہ کر دے، پھر اسے کوئی راہ پر لانے والا نہیں۔‘‘ اﷲ کو راضی کریں: اﷲ کے بندو! آدمی جب اﷲ تعالیٰ کو راضی کرتا ہے تو اﷲ تعالیٰ اس کی مدد کرتا ہے اور اسے وافر رزق عطا کرتا ہے، وہ اسے لوگوں کی معاونت سے کافی ہوجاتا ہے۔ ایسے کام کے ساتھ لوگوں کو راضی کرنا جو اﷲ تعالیٰ کو ناراض کر دیتے ہیں یہ ان سے خوف کھانے اور ان پر امید کی نظریں لگانے کی وجہ سے ہوتا ہے جو ایمان میں کمزوری کی علامت ہے۔ پھر جب وہ تیرے مقدر میں نہ آئے جو تو سمجھتا تھا کہ وہ کر سکیں گے تو یقین کر لے کہ معاملہ حقیقت میں اﷲ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں، جو وہ چاہتا ہے وہ ہوجاتا ہے، جو وہ نہیں چاہتا وہ نہیں ہوتا، اس کے سوا کوئی رب ہے نہ کوئی معبود برحق۔
Flag Counter