Maktaba Wahhabi

153 - 523
(( لا تزوجوا النساء لحسنھن، فعسیٰ حسنھن أن یردیھن، ولا تزوجوھن لأموالھن، فعسیٰ أموالھن أن تطغیھن، ولکن تزوجوھن علی الدین )) [1] ’’عورتوں کے حسن کی وجہ سے ان کے ساتھ شادی نہ کرو، ہوسکتا ہے ان کا حسن انھیں ہلاک کر دے، نہ ان کے مال کی بنا پر ان کے ساتھ نکاح رچاؤ، ممکن ہے یہ انھیں سرکش بنا دے، لیکن ان کے ساتھ دین کی وجہ سے شادی کرو۔‘‘ خانگی زندگی اور اسلام کی راہنمائی: سامعین محترم! یہ نبوی ارشادات اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ اسلام نکاح کے معاملے کو کتنی اہمیت دیتا اور ازدواجی خوشی اور پرسکون زندگی کے حصول کے لیے کس قدر مناسب راہنمائی کرتا ہے۔ بیوی کے معاملے کو بھی اسلام بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے، اس سلسلے میں ہمارا دین عورتوں کے سرپرستوں کو یہ حکم دیتا ہے کہ وہ ان کے نکاح کے معاملے میں ہم پلہ اور برابر کے رشتے تلاش کرنے میں پوری کوشش کریں، جب کوئی نیک، دیندار اور با اخلاق شخص پیغام نکاح دے تو اسے رد نہ کریں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی کو قبول کرنے اور رد کرنے کا معیار قرار دیا ہے، اس کے علاوہ کسی ایسے معیار کی حوصلہ افزائی نہیں کی جو بعض معاشروں میں رواج پذیر ہیں، جن کی دین اسلام میں کوئی دلیل اور بنیاد نہیں بلکہ ان کے نتیجے میں بے شمار نقصانات اور خرابیاں وجود میں آتی ہیں۔ اسی وجہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: (( إذا أتاکم من ترضون دینہ وخلقہ فزوجوہ إلا تفعلوا تکن فتنۃ في الأرض وفساد عریض )) [2] ’’جب تمھارے پاس کوئی ایسا رشتہ آئے جس کا دین اور اخلاق تمھیں پسند آئے تو اس کے ساتھ شادی کر دو، وگرنہ زمین پر فتنہ اور وسیع پیمانے پر فساد برپا ہوجائے گا۔‘‘ عورتوں کو معاشرتی رواجوں کی بھینٹ نہ چڑھائیں: اﷲ کے بندو! یہ بڑی افسوسناک حقیقت ہے کہ کچھ سرپرست محض دنیوی مفادات یا
Flag Counter