Maktaba Wahhabi

264 - 523
دوسرا خطبہ نظام تعلیم و تربیت کے متعلق بعض ضروری اقدامات امام و خطیب: فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صالح بن حمید حفظہ اللہ خطبۂ مسنونہ اور حمد و ثنا کے بعد: میں سب سے پہلے اپنے آپ کو اور پھر سب لوگوں کو اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے کی وصیت و نصیحت کرتا ہوں کیونکہ جس نے اللہ کا تقویٰ اختیار کر لیا اللہ تعالیٰ اسے نور، علم وعرفان اور رضا عطا کرتا ہے اور اس کے دل کو اعتماد، اطمینان اور ایمان سے معمور کر دیتا ہے۔ ارشادِ الٰہی ہے: { یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اِنْ تَتَّقُوا اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّکُمْ فُرْقَانًا وَّ یُکَفِّرْ عَنْکُمْ سَیِّاٰتِکُمْ وَ یَغْفِرْلَکُمْ وَ اللّٰہُ ذُوالْفَضْلِ الْعَظِیْمِ} [الأنفال: ۲۹] ’’اے ایمان والو ! اگر تم اللہ سے ڈرتے رہو گے تو اللہ تعالیٰ تم کو ایک فیصلہ کی چیز دے گا اور تم سے تمہارے گناہ دور کردے گا اور تم کو بخش دے گا اور اللہ تعالیٰ بڑے فضل والا ہے۔‘‘ نیز ارشادِ باری تعالیٰ ہے : {یاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اتَّقُوا اللّٰہَ وَاٰمِنُوْا بِرَسُوْلِہٖ یُؤْتِکُمْ کِفْلَیْنِ مِنْ رَّحْمَتِہٖ وَیَجْعَلْ لَّکُمْ نُوْرًا تَمْشُونَ بِہٖ وَیَغْفِرْ لَکُمْ وَاللّٰہُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ} [الحدید: ۲۸] ’’ اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ سے ڈرتے رہا کرو اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ، اللہ تمھیں اپنی رحمت کے دوحصے دے گا اور تمھیں نور دے گا جس کی روشنی میں تم چلو پھرو گے اور تمھارے گناہ بھی معاف کر دے گا اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔‘‘ اﷲ کے بندو! اللہ کی قائم کردہ حدود سے تجاو ز نہ کرو اور اس کے أوامر و أحکام پر عمل پیرا ہونے کی بھرپور کوشش کرتے رہو، اور یہ بات ذہن میں رکھو کہ تم پر اللہ کی طرف سے نگرانی وحساب کرنے والا مقرر ہے، اسی طرح تمھاری طرف سے اللہ سے أعمالِ خیر کی جزا کا مطالبہ کرنے والا بھی
Flag Counter