Maktaba Wahhabi

167 - 523
’’اﷲ کی قسم! اگر اللہ تعالیٰ تمھارے ذریعے کسی ایک آدمی کو بھی ہدایت دے دے تو وہ تمھارے لیے سرخ اونٹوں سے بھی بہتر ہوگا۔‘‘ اس بات سے ہمیشہ محتاط رہیں کہ دنیا مسلمانوں اور مسلم نوجوانوں کے بارے میں یہ سمجھ بیٹھے کہ یہ شہوت کے پجاری اور لذتوں کے مارے ہوئے ہیں، بلکہ دنیا والوں کو اپنے کردار سے یہ سمجھاؤ کہ تم ایک پیغام پیش کرنے والے، اعلیٰ اور اشرف ہدف کے مالک، منفرد شخصیت کے حامل، پائندہ تابندہ شریعت کے ماننے والے اور ایک ایسے دین پر ایمان رکھنے والے ہو جو ایک طرف تو عقیدے اور اخلاق واقدار کی حفاظت کرنے والا ہے تو دوسری طرف سچائی، انصاف اور امن کے ساتھ زندگی کا نظم ونسق چلاتا ہے، اور ہر اس چیز کا متلاشی ہے جو دنیا کے لیے ترقی، بالیدگی اور تہذیب وتمدن کی ضامن ہو۔ سیاحتی اداروں کے دام میں نہ آئیں: امت مسلمہ! ذمے داری سے عہدہ بر آ ہونے کے لیے اور امت کی خیر خواہی کی غرض سے میں یہاں یہ بھی عرض کرتا چلوں کہ بعض سیاحتی کمپنیاں لوگوں کو ان وبا آلود ممالک کی طرف سفر کی دعوت دینے کے لیے بڑے زرق برق اور دلکش انداز میں اعلانات کرتی اور اشتہار بازی کی مہمات چلاتی ہیں، جو بظاہر خوشنما لیکن اندرونی طور پر زہر آلود، چھپے ہوئے بم اور زیر زمین بارودی سرنگوں کی طرح ہیں، جنہیں اخلاق واقدار اور فضائل کو اڑانے کے لیے نصب کیا گیا ہے اس لیے ان سے بچیں۔ اسلامی ممالک سیاحتی دولت سے مالا مال ہیں: یہاں مقام شکر ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے ہمارے اسلامی ممالک کو شرعی، تاریخی اور تہذیبی دولتوں سے مالامال کر رکھا ہے جس کی بدولت یہ صاف ستھری سیاحت کے علاقے بننے کی پوری صلاحیت اور اس کا صحیح تصور اور تابناک چہرہ پیش کرنے کی مکمل قدرت رکھتے ہیں لیکن بعض شکست خوردہ اور مبتلائے فتنہ یہ سمجھتے ہیں کہ ٹورزم بد کاری، مادر پدر آزادی اور حیاباختگی کی انڈسٹری ہے۔ کیا اللہ تبارک وتعالیٰ نے حرمین شریفین اور اس کے علاقوں پر احسان نہیں کیا جو مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن اور ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں؟ کیا ہمارے علاقے ایسی متنوع فضا کے مالک نہیں جو ایک مکمل مجموعہ پیش کرتے ہیں جس کی دنیا میں مثال ملنا مشکل ہے؟ یہاں مقدس مقامات ہیں، خوبصورت
Flag Counter