Maktaba Wahhabi

370 - 523
چوتھا خطبہ سعودی عرب؛ عزت و شرف اور احسان و عطا امام و خطیب: فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صالح بن حمید حفظہ اللہ خطبۂ مسنونہ اور حمد و ثنا کے بعد: مسلمانو! انسان کو ہمت سے نوازا گیا ہے، جس کی بنیاد پر وہ خوب سے خوب تر کی تلاش میں رہتا ہے، اور اس میں کچھ پالینے اور کر گزر نے کا جذبہ ودیعت کیا گیا ہے، جس کی بدولت یہ اعلی سے اعلی اور کامل سے اکمل کی جستجو میں لگا رہتا ہے، اللہ تعالی نے اس کی فطرت میں یہ بات بھی ودیعت کی ہے کہ یہ سعادت و خوشی اور سکون و اطمینان کی طلب میں رہتا ہے۔ حصول سعادت کے لیے انسانی کوششیں: انسان نے تہذیب انسانی کے مختلف ادوار میں اپنے ذاتی تجربات اور بشری اجتہادات کے بل بوتے پر سعادت و خوشی اور کامیابی و کامرانی پانے کی مختلف طریقوں سے متعدد کوششیں کیں مگر وہ کامیابی سے ہمکنار نہ ہو سکا۔ اس کی ناکامی کا صر ف اور صرف ایک سبب تھا، جو بڑا ظاہر، روشن اور واضح تھا، وہ یہ کہ ’’ انسان اپنی ذاتی طاقت وقوت میں عاجز محض اور ذاتی عقل و دانش میں بالکل ناقص و نامکمل ہے۔‘‘ انسان کو لیلائے کامرانی کا منہ دیکھنے اور سعادت و خوشی کا جھولا جھولنے کے لیے اﷲ تعالی کی مدد اور اس کے ساتھ ایک گہرا تعلق پیدا کیے بغیر کوئی چارہ ہی نہیں، اس غرض کے لیے ضروری ہے کہ اس کے پاس وحی آئے، جسے اﷲ تعالی کے رسول لائیں اور کتب سماویہ اس کی حفاظت کریں۔ عقل انسانی اور وحی الٰہی کااتحاد: جب عقل انسانی وحی سے مل جائے اور انسانی تجربات ہدایتِ الٰہی سے جڑ جائیں تو استقرار حاصل ہوتا ہے اور اسے راستہ ملتا ہے ،اور موازین حیات میں نظم و ضبط پیدا ہوتا ہے۔ چنانچہ ارشاد الٰہی ہے: { لَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَیِّنٰتِ وَاَنْزَلْنَا مَعَھُمُ الْکِتٰبَ وَالْمِیْزَانَ لِیَقُوْمَ النَّاسُ بِالْقِسْطِ } [الحدید: ۲۵] ’’ یقینا ہم نے اپنے پیغمبروں علیہم السلام کو کھلی دلیلیں دے کر بھیجا اور ان کے ساتھ کتاب اور
Flag Counter