Maktaba Wahhabi

275 - 523
تعلیم و تربیت سے متعلقہ أفسروں اور ذمہ داروں کی ڈیوٹی ہے کہ وہ اس اسلامی نظامِ تعلیم و تربیّت کو ملک میں نافذ کریں، اور وہ اس ڈیوٹی کو بخیر و خوبی نبھا رہے ہیں اور وہ اللہ کے فضل سے اسلامی نظامِ تعلیم سے متعارض و متضاد غیر ملکی و غیر اسلامی أفکار سے متأثر ہونے سے بہت دور ہیں۔ ہمارا ملک اللہ کے فضل و کرم سے نفاذِ شریعت کے معاملے میں تمام اسلامی ممالک میں پیش پیش ہے اور اسلامی تعلیم و تربیت کے اہتمام میں اپنی مثال آپ ہے۔ اللہ تعالیٰ پوری امتِ اسلامیہ کے عوام، حکام و قائدین اور ماہرینِ تعلیم و تربیت کو توفیقِ خیر سے نوازے، انھیں نورِ بصیرت، صدق و صفائِ قلب، اصابتِ رائے، صدقِ قول اور حسنِ عمل عطا کرے، صحیح پروگرام ترتیب دینے کی ہمت بخشے اور اللہ کے بتائے ہوئے صراطِ مستقیم پر گامزن کرے ۔ آمین۔ إنَّہُ سَمِیْعٌ مُّجِیْبٌ
Flag Counter