Maktaba Wahhabi

67 - 692
’’اے ایمان والو!اللہ اور اس کے رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)کی اطاعت کرو۔‘‘[1] فرمانِ عالی شان ہے:﴿قُلْ إِن كَانَ آبَاؤُكُمْ وَأَبْنَاؤُكُمْ وَإِخْوَانُكُمْ وَأَزْوَاجُكُمْ وَعَشِيرَتُكُمْ وَأَمْوَالٌ اقْتَرَفْتُمُوهَا وَتِجَارَةٌ تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَمَسَاكِنُ تَرْضَوْنَهَا أَحَبَّ إِلَيْكُم مِّنَ اللّٰهِ وَرَسُولِهِ وَجِهَادٍ فِي سَبِيلِهِ فَتَرَبَّصُوا حَتَّىٰ يَأْتِيَ اللّٰهُ بِأَمْرِهِ﴾ ’’کہہ دیجیے کہ اگر تمھارے باپ،بیٹے،بھائی،بیویاں،قبیلہ اور اموال جنھیں تم کماتے ہو اور تجارت جس کے نقصان کا تمھیں خطرہ ہے اور رہائش گاہیں جنھیں تم پسند کرتے ہو،(اگر)یہ سب تمھیں اللہ،اس کے رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)اور اس کے راستے میں جہاد کرنے سے زیادہ محبوب وپسندیدہ ہیں تو انتظار کرو،یہاں تک کہ اللہ اپنا فیصلہ(عذاب)لے آئے۔‘‘[2] ارشادِ مقدس ہے:﴿كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ﴾’’تم ایک بہترین جماعت ہو جو انسانوں(کی اصلاح)کے لیے پیدا کی گئی ہے۔‘‘[3] فرمانِ الٰہی ہے:﴿وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِّتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ وَيَكُونَ الرَّسُولُ عَلَيْكُمْ شَهِيدًا﴾ ’’اور اسی طرح ہم نے تم کو افضل امت بنایا تاکہ تم لوگوں پر گواہ ہو جاؤ اور رسول تم پر گواہ ہو جائے۔‘‘[4] فرمانِ باری ہے:﴿قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللّٰهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ﴾ ’’کہہ دیجیے:اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری اطاعت کرو،اللہ تمھیں محبوب بنالے گا اور تمھارے گناہ معاف کر دے گا۔‘‘[5] 3:خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خبردی ہے کہ آپ اللہ کے نبی ہیں،آپ پر سلسلۂ نبوت ختم کر دیا گیا ہے،اب قیامت تک آپ کی اطاعت لازم ہے اور آپ کا پیغام سب انسانوں کے لیے ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:((أَنَا النَّبِيُّ لَا کَذِبْ،أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبْ)) ’’میں نبی ہوں،یہ سچ ہے جھوٹ نہیں،اور میں عبد المطلب(کے بیٹے)کا بیٹا ہوں۔‘‘[6] فرمانِ نبوی ہے:’إِنِّي عِنْدَ اللّٰہِ مَکْتُوبٌ بِخَاتَمِ النَّبِیِّینَ،وَ إِنَّ آدَمَ لَمُنْجَدِلٌ فِي طِینَتِہِ‘ ’’میں اللہ کے ہاں نبیوں(کے سلسلۂ نبوت)کو ختم کرنے والا لکھا ہوا ہوں۔یہ فیصلہ اس وقت سے صادر شدہ ہے،جب آدم(علیہ السلام)اپنی مٹی میں پڑے ہوئے تھے۔‘‘[7]
Flag Counter