Maktaba Wahhabi

201 - 692
فریضہ سرانجام دے۔ اس کی مثال یہ ہے کہ نماز کی اذان ہو جائے اور حاضرینِ مجلس نماز باجماعت کے لیے جانے کو تیار نہ ہوں تو اس پر فرض ہے کہ ان سے مؤذن کے اعلانِ نماز پر عمل کرائے کہ اس وقت یہی معروف ہے جس کا حکم دینا اس پر فرض ہے۔دوسری مثال یہ ہے کہ اگر کوئی بھوکا یا ننگا شخص اس کے قریب سے گزر رہا ہو تو اس پر لازم ہے کہ اسے کھانا کھلائے اور کپڑے پہنائے بشرطیکہ اسے اس کی استطاعت ہو،وگرنہ کسی اورصاحبِ استطاعت کو اس کی تلقین کرے،بھوکے کو کھانا کھلانا اور ننگے کو لباس مہیا کرنا نیکی ہے جس پر عمل کرنا واجب ہے۔ ٭ اگر اس کے سامنے اللہ کی نافرمانی کی جا رہی ہو تو اس سے منع کرے کیونکہ منکر کو مٹانا اسی طرح ضروری ہے،جس طرح نیکی کا حکم کرنا ضروری ہے اور یہ ہر مسلمان کا وظیفۂ زندگی اور فریضۂ حیات ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’مَنْ رَّأٰی مِنْکُمْ مُّنْکَرًا فَلْیُغَیِّرْہُ‘ ’’تم میں سے جو شخص برا ئی دیکھے تو اسے تبدیل کرے۔‘‘[1] یعنی اگر اس کے سامنے ایک شخص کسی پر ظلم و زیادتی کر رہا ہویا اسے مار رہا ہو یا اس کا مال چھین رہا ہو تو اس وقت مظلوم کی امداد اپنی وسعت و طاقت کے مطابق اس پر ضروری ہے۔ ٭ کوئی راستہ بھٹک جائے تو اس کی رہنمائی کرے،اگر کوئی کسی مکان کی تلاش میں ہے تو اس کا پتہ بتائے،کسی آدمی کی دریافت مطلوب ہو تو نشاندہی کرے۔یہ ان تمام اشخاص کی ذمہ داری ہے جو دکانوں،مکانوں کے سامنے اور عام تفریح گاہوں اور باغیچوں میں بیٹھے ہوتے ہیں۔راستے میں بیٹھنے کے متعلق ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ عالی ہے: ((إِیَّاکُمْ وَالْجُلُوسَ عَلَی الطُّرُقَاتِ،فَقَالُوا:مَالَنَا بُدٌّ،إِنَّمَا ھِيَ مَجَالِسُنَا نَتَحَدَّثُ فِیھَا قَالَ:فَإِذَا أَتَیْتُمْ إِلَی الْمَجَالِسِ فَأَعْطُوا الطَّرِیقَ حَقَّھَا،قَالُوا:وَمَا حَقُّ الطَّرِیقِ؟ قَالَ:غَضُّ الْبَصَرِ،وَکَفُّ الْأَذٰی،وَرَدُّ السَّلَامِ،وَأَمْرٌ بِالْمَعْرُوفِ،وَنَھْيٌ عَنِ الْمُنْکَرِ)) ’’راستوں میں بیٹھنے سے پرہیز کرو‘‘ لوگوں نے کہا:ہم ان مجالس میں روزمرہ کی بات چیت کے لیے بیٹھتے ہیں،اس کے بغیر ہمارا کوئی چارہ نہیں۔فرمایا:’’پھر جب تم اپنی مجالس میں آؤ تو راستے کے حقوق ادا کرو۔‘‘ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی:راستے کے کیا حقوق ہیں ؟ فرمایا:’’نظر نیچی رکھنا،ایذا نہ دینا،سلام کا جواب دینا،اچھائی کا حکم کرنا اور برائی سے روکنا۔‘‘ [2]
Flag Counter