Maktaba Wahhabi

84 - 384
پر اعتقاد رکھنے اور ان کے مندرجات کے مطابق عمل پیرا ہونے سے کوئی شخص ان کے مؤلفین کا مقلد کیسے ہو سکتا ہے؟ میرا مذہب: مجھے وہ مذہب پسند ہے جو دلائل کے اعتبار سے سب سے زیادہ صحیح، قوی اور احوط ہو۔ اور اس بات کو میں ہرگز پسند نہیں کرتا کہ اہل علم کے اقوال کے اعتبار سے صحیح ہو۔ اور یہ احتیاط کی بات ہے کہ مکروہ سے اس طرح بچا جائے جس طرح حرام سے بچا جاتا۔ اور سنن کی اس طرح نگہداشت کی جائے گویا کہ وہ واجب ہیں۔ دین میں احتیاط کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ شبہات سے اجتناب کیا جائے۔ تفریعات فقیہہ میں شبہات بکثرت پیش آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فقہاء کے فتاویٰ میں بہت زیادہ اختلاف ہے۔ اس کے برعکس کتاب و سنت کے ظاہر اور واضح احکام میں نہ کوئی اختلاف ہے نہ شبہہ۔ ﴿ وَلَوْ كَانَ مِنْ عِندِ غَيْرِ اللَّـهِ لَوَجَدُوا فِيهِ اخْتِلَافًا كَثِيرًا [1] جنگ ہفتاد د دوست ہمہ را عذر بنہ چون ندیدند حقیقت رہِ افسانہ زدند شیخ محی الدین بن عربی رحمہ اللہ ظاہری مذہب سے وابستہ تھے۔ جبکہ شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ حنبلی مشرب سے پیوستہ۔ ظاہری اور حنبلی حضرات گو بظاہر
Flag Counter