معاف نہ کر دے یا بدلہ نہ لے لے۔
حقوق العباد:
میرے ذمہ اولاد و اقارب کے جتنے حقوق ہیں، میں حتی المقدور شریعت کے مطابق انہیں ادا کرتا ہوں۔ اگر کوئی شخص میرا حق ادا نہ کرے تو خاموش رہتا ہوں۔ باقی رہے احباب و اغیار کے حقوق وغیرہ، تو اکثر لوگ شرعاً اس کے مصداق نظر نہیں آتے ہیں۔ اور جو نادر طور پر لوگ ملتے ہیں، ان کے ساتھ جس قدر ممکن ہو، مراعات کا لحاظ رکھا جاتا ہے۔ بہت سے لوگوں نے ہزار روپے قرض لیے اور نہ دئیے۔ میں نے ان میں سے اکثر کو معاف کر دیا ہے۔ اور ان کا مؤاخذہ خدا کے ذمہ نہیں رکھا۔ اور کسی نے آدھا دیا، آدھا نہ دیا۔ اور کسی نے دھوکا دے کر کچھ مال لے لیا۔ مَنْ خَدَعَنَا بِاللّٰهِ انْخَدَعْنَا لَهٗ
دیدیم ہر کسے بجہاں ہوشیار بود
کردیم طرح عالم مستی برائے خویش
اور شازو و نادر ایسے بھی تھے جنہوں نے پورا قرض دے دیا۔ بہت سے لوگ میرے سامنے پُر زور تقریر کر کے اپنا کام نکال لے جاتے ہیں۔ اور میں ان کو خوب جانتا پہچانتا ہوں۔ لیکن ان پر ظاہر نہیں کرتا کہ تم ایسے ہو۔ میں اللہ تعالیٰ کا بھی شکر ادا کرتا ہوں کہ میں طبعی اور عملی طور پر ان جیسا نہیں ہوں
دنیا ہیچ ست و کارِ دنیا ہیچ ست
ہیچ ست تمام ایں تماشا ہیچ ست
یک عمر فریب اہل دنیا خوردیم
آخر دیدم اینکہ دنیا ہیچ ست
|