Maktaba Wahhabi

343 - 384
از مولانا ذوالفقار احمد رحمہ اللہ بھوپالی (ف 1921ء) تنبیہ اقتباس از کتاب ’’قضاء الارب من ذکر علماء النحو والادب‘‘ بالفعل خاکسار عفا اللہ عنہ نے ایک کتاب دیکھی جس کا نام ’’اکتفاء القنوع بما ہو مطبوع‘‘ ہے، ادوردبن کرنیلببوس فندیک (ایڈورڈ کارنلیس فندیک۔ ناقل) کی تالیف ہے۔ مطبع تالیف ہلال واقع مصر قاہرہ میں مطبوع ہوئی ہے۔ اُس میں کتب علوم اور ان کے مصنفین کا ذکر ہے۔ بغایت نفیس کتاب ہے، گویا ایک جام جہاں نما ہے۔ مصنف نے قابل داد کام کیا ہے۔ اُس میں شیخنا المرحوم (نواب سید صدیق حسن خاں رحمہ اللہ۔ ناقل) کی کتب کا بھی ذکر ہے۔ صفحہ 497 میں یوں لکھا ہے: اس کے بعد طویل اقتباس عربی زبان میں ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ ’’ملکہ بھوپال سے تزوج کے باعث مال و دولت میں (نواب صدیق حسن رحمہ اللہ) غنی ہو گئے۔ اس کے بل بوتے پر بڑی بڑی کتابیں جمع کر کے کتب خانہ بنا لیا۔ اور علماء سے کتابیں تالیف کروا کے اپنے نام سے طبع کروا لیں۔‘‘
Flag Counter