Maktaba Wahhabi

327 - 384
نایاب کتابوں کے بارے میں حفاظت اور احتیاط کی تلقین وہ تمام کتابیں جن کی فہرست آگے دی جا رہی ہے ہمیں بحمدہٖ تعالیٰ طلبائے علومِ دینیہ اور علمائے متبعین کو عاریۃً دینے میں کوئی بخل نہیں ہے، مگر اس طرح کسی شخص کے کوئی کتاب دوسرے علاقے میں لے جانے سے اس کے ضائع ہو جانے کا اندیشہ لاحق ہوتا ہے۔ جیسا کہ کتاب لے جا کر واپس نہ دینے والے بہت زیادہ ہیں جبکہ واپس کرنے والے بہت کم ہیں۔ ناچار احتیاط کا تقاضا ہے کہ یہ لین دین کا سلسلہ سوائے اپنے اقرباء اور شہر والوں کے بیرونی شہروں کے لوگوں کے ساتھ نہ رکھا جائے تاکہ دور دراز کے سفر رونما نہ ہوں اور خیانت کرنے والوں کی دستبرد واقع نہ ہو۔ اور یہ مخصوص طریقہ ائمہ متقدمین کی تالیفات کے لیے ہے جو کہ اس پُر آشوب دَور میں نایاب ہیں، ورنہ میری اپنی تالیفات جو اکثر اللہ تعالیٰ کی توفیق اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی برکت سے طبع ہو کر عرب و عجم میں پہنچ گئی ہیں۔ اور مفت تقسیم کی گئی ہیں۔ ان تقسیم شدہ کتب و رسائل کی تعداد جو اہل علم اور طالبانِ حق کو دی گئیں۔ تاریخِ حال تک پانچ ہزار نسخہ تک پہنچتی ہے۔ وللہ الحمد تدریس و تالیف کا جو شغل ہے اللہ تعالیٰ گواہ ہے کہ اس سے ہمارا مقصود سوائے احکام سنت کے احیاء، بدعت و فتن کی تردید، احکامِ اسلام جو شارع علیہ الصلوٰۃ والسلام سے ثابت ہیں۔ اور ان میں لوگوں کی رائے اور قیل و قال کو دخل نہیں۔ ان کی اشاعت کے سوا اور کوئی
Flag Counter