باب سوم
سونے کے آداب:
جب رات کو سوتا ہوں تو تسبیح فاطمہ رضی اللہ عنہا، آیت الکرسی، سورۃ فاتحہ، ہر چہار قل، سید الاستغفار اور کلمہ توحید و تمجید وغیرہ پڑھ کر سوتا ہوں، اور تمام ظاہری و باطنی گناہوں سے توبہ کر کے نیند میں جاتا ہوں۔ اس لیے کہ مجھے معلوم ہے کہ نیند میں روح جسم سے آسمان کی طرف چڑھتی ہے۔ اگر ظاہری و باطنی طہارت پر نیند آتی ہو تو اسے اللہ کے سامنے سجدہ کا اذن ملتا ہے، ورنہ اس درگاہ میں داخل ہونے سے باز رہ کر خارج از درگاہ کھڑی رہتی ہے۔ سجدہ نہیں کر سکتی۔ اور گناہ گار ٹھہرتی ہے۔ علی خواص رحمہ اللہ نے شیخ افضل الدین رحمہ اللہ سے کہا تھا:
((اياك ان تنام عليٰ حدثٍ ظاهرٍ او باطنٍ من محبة الدنيا و شهواتها فربما اخذالله تعاليٰ بروحك تلك الليلة فتلقٰي
’’ظاہری اور باطنی حدث پر سونے سے اپنے آپ کو بچاؤ۔ باطنی حدث جیسے کہ دنیا کی محبت اور شہوات کیونکہ ممکن ہے کہ اس رات اللہ تعالیٰ تمہاری روح کو پکڑ لے اور
|