Maktaba Wahhabi

184 - 384
آیتِ کریمہ کے مصداق ہیں کہ: ﴿ ٱلَّذِينَ ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا وَهُمْ يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ يُحْسِنُونَ صُنْعًا[1] ’’وہ لوگ جن کی کوشش دنیوی زندگی میں ضائع ہو گئی اور وہ سمجھتے ہیں کہ اچھا کام کر رہے ہیں۔‘‘ پھر جب یہ لوگ آخرت میں پہنچیں گے تو اس مضمون کو ملاحظہ کریں گے۔ ﴿ وَبَدَا لَهُم مِّنَ ٱللَّـهِ مَا لَمْ يَكُونُوا۟ يَحْتَسِبُونَ[2] ’’اور ان کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے وہ چیز ظاہر ہو گی جس کا انہیں گمان بھی نہ تھا۔‘‘ اور اب اس جگہ ان کی کیفیت یہ ہو رہی ہے: ﴿ أَلْهَىٰكُمُ ٱلتَّكَاثُرُ ﴿١﴾ حَتَّىٰ زُرْتُمُ ٱلْمَقَابِرَ ﴿٢﴾ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ ﴿٣﴾ ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ ﴿٤﴾ كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ ٱلْيَقِينِ ﴿٥﴾ لَتَرَوُنَّ ٱلْجَحِيمَ ﴿٦﴾ ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ ٱلْيَقِينِ ﴿٧﴾[3](سورۃ التکاثر) ’’تم کو غافل کر دیا ایک دوسرے سے بڑھ کر (مال) طلب کرنے نے۔ حتیٰ کہ تم نے قبریں جا دیکھیں۔ دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا۔ پھر دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا۔ دیکھو اگر تم علم الیقین جانتے ہوتے (تو غفلت نہ کرتے) تم ضرور جہنم کو دیکھو گے۔ پھر تم اسے عین الیقین دیکھو گے۔‘‘ دنیا کی ناپائیداری: اس دارِ ناپائیداری میں زندگی کا وقفہ بہت کم ہے، اس لیے کہ میں نے اپنی آنکھ سے دیکھا ہے کہ ہزار ہا لوگ جو مجھ سے کم عمر تھے، مر گئے، اقران
Flag Counter