Maktaba Wahhabi

172 - 384
طریقہ اہل اللہ تو کجا، طریقہ فقہاء کے مطابق بھی یقیناً عمل میں نہیں آتے۔ ابلیس کا ایک مکر یہ بھی ہوتا ہے کہ انسان عمل نہیں کرتا اور وہ اسے سمجھا دیتا ہے کہ اللہ غفورٌ رّحیم ہے۔ تیری مغفرت ضرور ہو جائے گی۔ وہ اسی دھوکے میں رہ کر مر جاتا ہے۔ میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ مجھے شیطان کے اِس مکر سے بچا کر عملِ صالح کی توفیق بخشے۔ وما ذالك عليه بعزيز! بعض مؤلفات پر نام نہیں لکھا: مؤلفین کے معمول کے مطابق جس طرح میں نے اپنی بعض کتابوں پر اپنا نام لکھا ہے، اسی طرح بعض پر بارادہ اخلاص نام نہیں بھی لکھا۔ اور یہاں بھی ان کتابوں کا نام لکھنا نہیں چاہتا۔ جس طرح بعض کتب پر ہم عصروں نے نظم و نثر میں تقریظیں لکھی ہیں۔ اسی طرح کچھ کتب تقریظ کے بغیر بھی ہیں۔ بحمدہٖ تعالیٰ میری نظر میں مدح و ذم برابر ہیں۔ مجھے اپنے مدح سن کر نہ ہزت و فرحت ہوتی ہے، اور نہ مذمت سن کر متاثر ہوتا ہوں، خواہ مخاطب سے یہ بات مخفی رہے بلکہ جو شخص میرے عیب مجھ پر ظاہر کرتا ہے۔ یا ان کی اشاعت کرتا ہے تو میں دل میں اللہ کا شکر بجا لاتا ہوں کہ میرے عیوب تو بے شمار تھے۔ لیکن ان لوگوں پر میرے بہت کم عیب ظاہر ہوئے ہیں۔ اور اگر وہ عیب فی الواقع مجھ میں ہو تو اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ اسے مجھ سے دور کر دے، اور اگر مجھ پر افتراء ہو تو اور بھی خوش ہوتا ہوں کہ وہ تہمت، غیبت، بہتان یا طوفان آخرت میں کام آئے گا۔ ایک بزرگ کو ایک شخص نے خواب میں دیکھ کر پوچھا تھا کہ: ’’اللہ نے تمہارے ساتھ کیا کیا؟‘‘ فرمایا کہ:
Flag Counter