Maktaba Wahhabi

292 - 384
’’کتاب الداء والدواء‘‘ نامی لکھا ہے، جو سارے جہان کے عزائم و رُقیٰ و اعمال کا بدل ہو سکتا ہے۔ نصوصِ کتاب اللہ و سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منصوص اور مشائخ و علماء کے مجربات پر مشتمل ہے۔ وللہ الحمد! دنیادار اللہ تعالیٰ کو تو بھول جاتے ہیں۔ اور اس کے اسماءِ حسنیٰ کے ساتھ استمداد و استعانت نہیں کرتے اور نہ اس آیت کو یاد رکھتے ہیں: ﴿ وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ ’’مدد طلب کرو صبر اور نماز کے ساتھ۔‘‘ مگر زید و عمرو کے ساختہ و پرداختہ عزائم اور غیر معتبر مشائخ کی ترتیبات پر جھک پڑتے ہیں۔ ان کو ہرگز فراموش نہیں کرتے۔ اس لیے نہ ان کی وہ مصیبت دور ہوتی ہے اور نہ ایمان سلامت رہتا ہے ؎ لكل شيء اذا فارقته عوضٌ وليس لله ان فارقت من عوضٖ اور یہ خواب سنانے والے: ایک جماعت نے وقتاً فوقتاً میرے پاس آ کر اپنے خواب بیان کرنا شروع کر دئیے۔ یعنی ان کا مقصود یہ تھا کہ مجھے خوش کریں اور اپنی خیر خواہی و اخلاص ثابت کریں۔ کسی نے کہا آج ہم نے یہ دیکھا ہے۔ دوسرے نے کہا ہم نے وہ دیکھا ہے، تیسرے نے کہا مجھے یہ نظر آیا اور چوتھے نے کہا تم پھر اسی اوج موج پر ہو جاؤ گے ؎ ہر کسے در ظنِ خود شد یارِ من و از درونِ من بخست اسرارِ من ان لوگوں نے یہ نہ سمجھا کہ اگرچہ خواب ممکن الحصول ہے۔ لیکن خواب
Flag Counter