Maktaba Wahhabi

291 - 384
در اندرونِ مَنِ خستہ دل ندانم کیست کہ من خموشم داو در فغان و در غوغاست ازاں بدیرِ مغانم عزیز میدارند کہ آتشے کہ نمیرد ہمیشہ دردلِ ماست اللہ تعالیٰ مجھے اِسی توحید و سنت پر زندہ رکھے اور مارے اور انواعِ شرک و بدعت سے بچائے کیونکہ میں توحید کے طفیل سارے جہاں کے علوم و معارف سے بے نیاز ہوں ؎ زباد شاہ و کدا فارغم بحمداللہ گدائے خاک درِ دوست پادشاہِ من ست مگر بہ تیغِ اجل خیمہ بر کنم شاید رمیدن از درِ دولت نہ رسم و راہِ من ست اور اگر بالفرض حصولِ مدعا اور دفع کرب و بلا کے لیے عزائم و ادعیہ کا بجا لانا ضروری ہے تو آیاتِ کتاب اللہ اور اذکار و ادعیہ ماثورہ ہی کافی ہیں۔ وہ کون سی دینی و دنیاوی آفت و مصیبت ہے، جس کا علمی علاج شرع شریف میں نہیں ہے، اور وہ کون سی حاجت، مطلب اور مدعا ہے، جس کے لیے ہمیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی ذکر یا دعا تعلیم نہیں فرمائی ؎ باغِ مراچہ حاجتِ سرو وضو برست شمشادِ خانہ پرورِ ما ازکہ کمتر ست ختمِ قرآن مجید، ختمِ حصن حصین، ختم بخاری شریف، اذکارِ دفعِ کرب اور ادعیہ دافعہِ اسقام و مرض مجرب ہیں۔ اور ان کے استعمال کا طریقہ اہل علم ولایت نے بیان کر دیا ہے۔ میں نے بھی اس باب میں ایک مختصر سا رسالہ
Flag Counter