Maktaba Wahhabi

356 - 384
نواب صاحب بھوپالی اور ان کی بابرکت تالیفات از مولانا محمد حسین بٹالوی مرحوم اِس نامور دَہر ہر دلعزیز جامع ریاست دینی و دنیوی نے دینِ اسلام کے فروع و اصول میں بزبان عربی و فارسی و ہندی اس قدر تصنیفات کی کہ ادق مسائل دین جن پر خواص علماء بھی کم مطلع تھے۔ اب اکثر عوام و اوساط الناس جاننے لگ گئے ہیں۔ ہندوستان و پنجاب بلکہ عرب میں کوئی ایسی جگہ نہ ہو گی یا کم ہو گی۔ جہاں کوئی اہل علم ہو یا علم کا ذکر و اثر ہو اور جناب ممدوح کی کوئی تصنیف وہاں نہ ہو۔ اسی نظر سے بعض علماء وقت نے ان کو اس صدی کا مجدد قرار دیا ہے اور ان کے حق میں یہ کہا ہے۔ مجدد العلم في هٰذا الاوان ومن قد انقذ الناس من بدع واشراك ’’اس وقت میں علم کا مجدد ہوں جس نے لوگوں کو بدعت و شرک سے چھڑایا‘‘ مروج العلم في بدوٍ وفي حضر بمنصل لدم الفجار سفاكِ ’’جنگلوں اور بستیوں میں علم پھیلانے والا فاسقوں کا تیرِ قلم سے خون بہانے والا‘‘
Flag Counter