Maktaba Wahhabi

355 - 384
’’اكتفاء القنوع بما هو مطبوع‘‘ ہے۔ اس میں نواب صاحب کا ذکر بڑے گھٹیا انداز میں کیا گیا ہے۔ اور ان کی بابت یہ افتراء پردازی کی گئی ہے کہ والیہ بھوپال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد اُنہوں نے علماء کو پیسے دے کر کتابیں لکھوائیں اور اپنے نام سے چھپوا لیں بلکہ کئی عدیم الوجود کتابیں حاصل کر کے انہیں اپنی طرف منسوب کر لیا۔ لیکن یہ سب باتیں ان کے دشمنوں کی بنائی ہوئی ہیں۔ ورنہ واقعہ یہ ہے کہ ان کی تمام تالیفات ان کی اپنی ہی تالیف کردہ ہیں۔ اور اس کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ ان کی تمام کتابوں کا اسلوب یکساں ہے۔‘‘
Flag Counter