Maktaba Wahhabi

265 - 384
سو اس کی حفاظت مجھے دنیا و دین میں کافی ہے۔ اور یہ فتنہ پرداز لوگ: اس فتنہ کا دھواں صرف اخوان الشیاطین ہی کی طرف سے نہیں بلکہ ارکانِ ضلالت اور عمائدِ فسق سب ہی نے اتفاق کر کے یہ باد گرد تارک چرخ مقرنس تک بلند کیا ؎ بے خبرے چند ز خود بے خبر عیب پسندند برغمِ ہنر دو دشو ندار بدماغی رسند باد شوند از بچراغی رسند اس زلازل و قلاقل میں مجھے اللہ پاک کی صفاتِ جلال و جمال کا بخوبی شہود ہو گیا اور جو ایمان بالقدر پہلے علم الیقین کے مرتبہ میں تھا وہ اب عین الیقین بن گیا۔ بصیرت بصر پر غالب آ گئی، نمک حلالی و کور نمکی، دیانت و خیانت، صدق و کذب اور نفاق و اخلاص کا امتحان اور تجربہ کامل بخوبی حاصل ہو گیا۔ عقائد و اعمال کا حال و مآل مہر نیمروز اور ماہ نیم ماہ کی طرح واضح ہو گیا، تقیہ و تمذہب کا فرق بھی سمجھ میں آ گیا۔ بندگانِ شکم اور محرمانِ حرم کا تفاوت بھی ثابت ہو گیا۔ الف ب ج ح س س ع ع ق ق م م م ب ک ی وغیرہ کی خیر خواہیاں آنکھ سے دیکھ لیں، ان میں غالباً وہ لوگ ہیں، جن کی تمام عمر اسی گھر کی نمک خواری میں گزر چکی تھی، پھر نئے خیر سگالوں کا ذکر کیا؟ ایک شخص نے 16 نمبر دوسرے نے دوگنی، تیسرے نے پانچ گنی، چوتھے نے دس گنی، پانچویں نے 25 نمبر، چھٹے نے 30 نمبر، ساتویں نے 45 نمبر نصیحت ادا کی۔ الف ل م اس جنود مجندہ کے سرگردہ ہیں۔ مارِ آستیں سنا کرتے تھے، اب
Flag Counter