Maktaba Wahhabi

319 - 384
خود نوشت ذوقِ مطالعہ ترجمہ اقتباس از سلسلۃ العسجد فی ذکر مشائخ السند تالیف والا جاہ نواب صدیق حسن خاں رحمہ اللہ (صفحات 62 تا 66) فصل ششم: یہ فصل ان کتب کی فہرست کے سلسلے میں ہے جن میں سے کچھ کتابیں ان سطور کے راقم نے اپنے لیے منتخب کر لی تھیں اور باقی تمام مدرسہ ریاست بھوپال میں داخل کر دی تھیں۔ امام الزرکشی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ’’الاصطلاح علی ابن الصلاح‘‘ میں لکھا کہ ’’الفہرسۃ‘‘ س پر زبر اس کے ساتھ تائے تانیث لگا کر ہا پر وقف صحیح ہے۔ جیسا کہ ابن جنی نے تثقیف اللسان میں کہا ہے۔ فہرست۔ س ساکن اور تا اصل۔ اس کا لغوی معنیٰ ہے جملہ اعداد (یعنی پورا شمار) یہ لفظ فارسی ہے اور عوام میں کتابوں کی فہرست کے لیے مستعمل ہے۔ الفہرست شمار (گنتی) کے لیے اِسم ہے اَلْفُرسة مصدر ہے (یعنی شمار
Flag Counter