کرنا فہرست لکھنا)
میں نے یہ جو کہا ہے وہ میں نے شیخ الاسلام و مفتی الانام سلیمان بن عبدالرحمٰن مقبول الاہدل رحمہ اللہ تعالیٰ کا لکھا ہوا پایا ہے۔ اور صراح کے ضمیمہ میں ہے کہ الفہرس۔ زیر کے ساتھ۔ ایسی کتاب جس میں (بہت سی) کتابوں کی (تفصیل) جمع کی جائے۔ یہ فہرست کا معرب ہے۔ اور ایسا ہی القاموس میں ہے۔
یہ تمام کتابیں اور رسالے جو اس فصل میں لکھے گئے ہیں۔ ان تمام کتابوں میں سے جو میری دسترس میں تھے۔ اور وہ عقلیات و حکمتِ اوائل کی کتابیں جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمنوں کا علم ہے۔ میں نے ایک طویل عرصہ سے الگ کر دی تھیں۔ کیونکہ
((الصباح يغني عن المصباح))
طلوعِ صبح چراغ سے بے نیاز کر دیتی ہے۔
جز شرعہ سنت نرود جانبِ جنت
زائر بکجا رائے برو اہلِ جہاں را
(زائر الٰہ آبادی)
اِن تینوں زبانوں کی کتابوں میں سے علم تفسیر و حدیث و فقہ سنت مطہرہ اور وہ سب جو آلات و معدات کی قسم سے ہیں۔ میرے نزدیک سب سے بڑھ کر پسندیدہ ہیں۔ اور ان کی حفاظت و نگرانی میں پورا پورا اہتمام کرتا ہوں۔ کیونکہ ؎
زائر ازاں بگوش کشد کایں حدیثِ دیں
اے سیدِ رُسل گہرِ کانِ لعلِ تُست
|