Maktaba Wahhabi

249 - 384
نہ شادی دادسا مانے نہ غم آورد نقصانے بہ پیش ہمتِ ماہر چہ آمد بود مہمانے اور سمجھ لیا کہ مجھ سے کچھ نہیں ہو سکتا، وہ بھی خدا کی طرف سے ایک تنبیہ تھی اور یہ بھی اسی کی طرف سے ایک تسلی ہے۔ خوش حالی اور تنگی سب اُسی ایک ذاتِ پاک کی طرف سے ہے۔ بِسْمِ اللّٰهِ رَبِّيْ اللّٰهُ حَسْبِيَ اللّٰهُ تَوَكَّلْتُ عَلَي اللّٰهِ اِعْتَصَمْتُ بِاللّٰهِ فَوَّضْتُ اَمْرِيْ اِلَي اللّٰهِ مَاشَآءَ اللّٰهُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ کیا فائدہ فکرِ بیش و کم سے ہو گا ہم کیا ہیں جو کوئی کام ہم سے ہو گا جو کچھ کہ ہوا، ہوا کرم سے تیرے جو کچھ ہو گا، ترے کرم سے ہو گا درد منت کشِ دوا نہ ہوا: میں نے مکمل آٹھ ماہ تاج محل سے علیحدہ ہو کر نور محل میں گزارے اور اس مدتِ دراز میں کسی خویش و بیگانہ نے ایک دن بھی قدم رنجہ نہ فرمایا ؎ رنگِ گل، نغمہِ بلبل، اثرِ بادِ بہار جب سے ہم قید ہوئے کوئی گلستاں میں نہیں غرہ جمادی الآخرہ 1303ھ کو میرے اہل بیت نے تنگ آ کر کلکتہ کا سفر اختیار کیا۔ اور میرے تاج محل میں رہنے کی اجازت حاصل کی
Flag Counter